بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ڈرامے سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑے نے اسلام قبول کر لیا، دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر انتہائی قیمتی تحفہ دیا گیا

  بدھ‬‮ 4 دسمبر‬‮ 2019  |  20:46

وزیراعظم عمران خان کا پسندیدہ ترکش ڈرامہ سیریل ’ارتغل‘ سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑے نے اسلام قبول کر لیا۔ترک میڈیا کے مطابق سیلال ال جنہوں نے اس مقبول ترین ڈرامہ میں عبدالرحمن کا کردار ادا کیا تھا، حال ہی میں انہوں نے 22 ویں سالانہ مسلم امریکن سوسائٹی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر اداکار سیلال ال نے ترکی اور اس ڈرامہ کے حوالے سے ایک خطاب بھی کیا۔ سیلال ال زکواۃ فاؤنڈیشن کے مہمان تھے جبکہ اس تقریب میں پورے امریکا کے مسلمان اْن سے ملنے آئے تھے اور اداکار بڑے جوش و

right;">خروش کے ساتھ سب مہمانوں سے ملے۔اس تقریب کے اختتام پر ایک میکسیکن جوڑے نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مشہور اداکار کی مدد سے قرآن پاک کی تلاوت بھی کی۔اسلام قبول کرنے کے بعد میکسیکن جوڑے نے کہا کہ ہم ترکی کے ڈرامے ارتغل اور اس ملک کی دنیا بھر میں انسانی خدمت کے اقدامات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔میکسیکن جوڑے نے جب اسلام قبول کر لیا تو ترکی کے معروف اداکار نے جوڑیکو انگریزی اور ہسپانوی زبان میں قرآن پاک کا تحفہ دینے کے ساتھ ترکی کا جھنڈا بھی دیا۔ترکی کا یہ معروف ڈرامہ 13 ویں صدی میں اناطولیا میں سلطنت عثمانی کے قیام سے قبل کے دور کی کہانی بیان کرتا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر اس ترکش ڈرامے کو نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ڈرامے کی اردو زبان میں ڈبنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق یہ ترکش ڈرامہ جلد ہی اردو زبان میں ڈب ہونے کے بعد پاکستان کے سرکاری چینل پی ٹی وی پر نشر کیا جائیگا۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎