بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اپنی ساری جائیداد بیچ کر سب سے مہنگا وکیل کروا کر دینے کو تیار ہوں،شہبازشریف کو بڑی پیشکش کردی گئی

  جمعہ‬‮ 6 دسمبر‬‮ 2019  |  19:54

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ساری پراپرٹی بیچ کر شہباز شریف کو پاکستان کا سب سے مہنگا وکیل کروا کر دینے کو تیار ہیں تا کہ وہ لندن کے جریدے ڈیلی میل کے ڈیوڈ روز کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کر سکیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ روز ہر روز شہباز شریف سے پوچھ رہا ہے وہ کب اس کے خلاف لندن کی عدالتوں میں ہتک عزت کا مقدمہ کریں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ شہباز شریف ملک سے باہر بیٹھ کر بھی

style="text-align: right;">اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے۔ وہ پاکستان میں بھی جھوٹ بولنے کے ماہر تھے اور وہ لندن جا کر بھی جھوٹے حقائق پر مبنی بیانات دے کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن کا کچا چٹھا شہزاد اکبر نے 18 سوالات کی صورت میں کھول دیا ہے۔ شہباز شریف نے اپنے دورِ حکومت میں نثار گل اور علی احمد جیسے کرپشن زدہ لوگوں کو وزیر اعلیٰ آفس میں اعلی عہدے دے کر آفس کے وقار کو مجروح کیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے کیش بوائز مسرور انور اور شعیب قمر کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور کرپشن کی اور جب حساب کا وقت آیا تو ملک سے بھاگ گئے۔ فیاض الحسن چوہان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ساری پراپرٹی بیچ کر شہباز شریف کو پاکستان کا سب سے مہنگا وکیل کروا کر دینے کو تیار ہیں تا کہ وہ لندن کے جریدے ڈیلی میل کے ڈیوڈ روز کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کر سکیں۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎