بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر قانون سازی کی ضرورت ہی نہیں کیونکہ۔۔۔! معروف قانون دان، اعتزاز احسن نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

  ہفتہ‬‮ 7 دسمبر‬‮ 2019  |  12:43

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے حوالے سے جو نام قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تجویز کئے ہیں وہ بہترین ہیں مگر ان سے ایک بہت بڑی غلطی ہو گئی ہے کہ تجویز کردہ ناموں کا تعلق پنجاب سے ہے ان میں دیگر صوبوں کی بھی نمائندگی ہونی چاہئے تھی۔نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موروثی سیاست کے حوالے سے عمران خان کے بیانیے کو مانتا ہوں، مگر اس طرز سیاست میں آگے آ کر مقام بنانے

style="text-align: right;">کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے جو بلاول بھٹو نے کی وہ میں بھی نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو مذہب کو سیاست میں نہیں لاتی، ہماری جماعت اسلام ہمارا دین ہے، جمہوریت ہماری سیاست ہے، سوشلزم ہماری معیشت ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، شہادت ہماری منزل ہے کہ پانچ اصولوں پر سیاست کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پانچواں اصول بینظیر بھٹو نے ذوالفقار بھٹو کی شہادت کے بعد وضع کیا تھا۔حکومتی رویے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئین میں پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت کی کوئی میعاد مقرر نہیں کی گئی اس کا حق صرف ریاست کے سربراہ کے پاس ہے کہ وہ ان کی ملازمت میں توسیع کرتے ہیں یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میری نظر میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آئین میں اس حوالے سے ایک سوچ کے تحت شق نہیں رکھی گئی۔نواز شریف سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جو رپورٹس سامنے آئی ہیں اس سے یہ ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ بہت سنگین بیمار ہیں مگر لندن پہنچ کر وہ اتنے بیمار لگے نہیں۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎