بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سری لنکا کیخلاف سیریز،جانے پہچانے کرکٹر کی 10سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی،اظہر علی کپتان برقرار

  ہفتہ‬‮ 7 دسمبر‬‮ 2019  |  18:35

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ، فواد عالم کی 10سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصبا ح الحق نے 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا ۔ اظہر علی کو کپتان برقرار کھا گیا ہے جب کہ آل رانڈر افتخار احمد کی جگہ فواد عالم کی ٹیسٹ ٹیم میں 10سال بعد واپسی ہوئی ہے،دیگر کھلاڑیوں میں محمد عباس،محمد رضوان ،نسیم شاہ ،شاہین شاہ آفریدی،شان مسعود ،امام الحق ،عمران خان سینئر،عثمان شنواری،عابد علی

style="text-align: right;">،حارث سہیل،بابر اعظم،امام الحق،کاشف بھٹی اوراسد شفیق شامل ہیں۔مصبا ح الحق کا مزید کہنا تھا کہ عام تاثر یہ ہے کہ میں اکیلے فیصلے کرتا ہوں ایسا بالکل نہیں ،سب کے ساتھ مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد ٹیم فائنل کی گئی تھی، مجھ سے متعلق ون مین شو کی باتیں غلط ہیں ،ہم نے بہترین ٹیم منتخب کی ہے جو سری لنکا کو شکست دے سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ واپس آرہی ہے، یہ بہت اہم ہے۔یاد رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت کیلئے 8 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کے مطابق یہ قومی کرکٹ کیلئے ایک شاندار خبر ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی کھیلوں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ طویل فارمیٹ کی سیریز کیلئے ٹیم پاکستان بھجوانے پر سری لنکا کرکٹ کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیریز ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی سے متعلق پی سی بی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس سے انہیں نوجوان نسل کو کھیل کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے بعد اب معیاری انتظامات کی تیاری عروج پر ہے اور آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی اس سیریز کو یادگار بنانے کیلئے کرکٹرز، آفیشلز، میڈیا اور عوام کیلئے انتظامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا جہاں شائقین کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎