بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


امریکا کی جانب سے پاکستان کوسی پیک سے بھی بڑی پیشکش جانتے ہیں پاکستان کو امیر بنانے کے بدلےمیں کیا مانگ لیا؟

  پیر‬‮ 9 دسمبر‬‮ 2019  |  12:52

سینئر صحافی ہارون الرشید کا نجی ٹی وی پروگرام میں امریکا کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی میں کوئی شبہ نہیں۔ جب مذاکرات معطل ہوئے تو صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اب مذاکرات نہیں ہوں گے۔لیکن ہر شخص جانتا تھا کہ مذاکرات ہوں گے۔طالبان کو اقتدار چاہئےجبکہ امریکا بھی وہاں سے باہر جانا چاہتا ہے۔امریکا کے لیے 100بلین ڈالر کی بچت کوئی تھوڑی بچت نہیں ہے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ امریکا افغانستان سے پوری طرح سے نہیں نکلے گا،ان کا انٹیلجنس نیٹ ورک

right;">رہے گا۔تاہم وہاں امریکیوں کی تعداد کم ہو جائے گی، مالی انحصار افغانستان کا امریکا پر ہی رہے گا۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ امریکا سنٹرل ایشیا کی وجہ سے افغانستان میں رہنا چاہتا ہے جہاں امریکا کو رسائی چاہئے،دوسری طرف روس ہے۔ایران اور چین بھی یہیں ہیں،امریکا کو چین کا خوف ہے اور سی پیک کے بعد باقی دنیا کو بھی پاکستان سے خوف ہے،چین معاشی طور پر پانچ سالوں میں امریکا سے آگے چلا گیا ہے۔چین بڑی اقتصادی قوت بن جائے گی۔اس لیے امریکا ہر حالت میں افغانستان میں رہنا چاہے گا اور یہ پاکستان کے بغیر ممکن نہیں ہے،امریکا پاکستان کی مالی مدد کرے گا۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کو سی پیک سے بڑا پیکج آفر کر سکتا ہے لیکن پاکستان کو اس چیز میں بالکل نہیں پڑنا چاہئے اس معاملے میں ہماری حکومت کو کمزوری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے،چین کی بات اور ہے وہ ہمارا دوست ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مدد سے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں گے اور پاکستان کے لیے سودے بازی کا یہ بہترین وقت ہے لیکن پاکستان کو چین کے خلاف کبھی نہیں جانا چاہئے۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎