بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بارات تاخیر سے پہنچنے پر دولہے کی پٹائی، دلہن نے بھرے مجمع میں کس سے شادی رچالی ؟

  منگل‬‮ 10 دسمبر‬‮ 2019  |  12:32

بھارت میں دولہے کو بارات تاخیر سے لانا مہنگا پڑ گیا، دلہن نے مقررہ وقت سے کئی گھنٹے بعد پہنچنے پر گھر والوں کے ساتھ مل کر نا صرف دولہے کی پٹائی کر دی بلکہ اپنے پڑوسی سے شادی بھی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گاؤں بجنور ننگلجات میں شادی کے دن باراتیوں کے دیر سے آنے پر دلہن اور ان کے گھر والوں نے باراتیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، بعد ازاں دلہن نے اپنے پڑوسی سے شادی کر لی۔دلہن کے گھر والوں نے دولہے کے خاندان کو مارنے پیٹنے کے بعد ان کا قیمتی سامان

right;">چھین کر انہیں جیل بھی بھجوا دیا۔پولیس نے انکشاف کیا کہ یہ جوڑا رسم و رواج کے ساتھ ایک روایتی شادی کی تقریب کرنا چاہتا تھا، چھ ہفتے قبل جوڑے نے ایک اجتماعی شادی کی تقریب کے موقع پر شادی کی تھی، اور اس وقت دلہن اپنے سسرال نہیں گئی تھی کیونکہ وہ ایک روایتی شادی کرنا چاہتی تھی۔علاوہ ازیں پولیس نے بتایا کہ دونوں خاندانوں میں جہیز کے معاملے کو لے کر بھی اختلافات تھے، دلہن کے خاندان نے دعویٰ کیا کہ دولہا اور اس کے والد نے اْن سے موٹرسائیکل اور نقد رقم کا مطالبہ کیا تھا اور جب ان کا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو یہ ان کے گھر والوں کو دھمکیاں دے رہے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق باراتیوں کو دن کے 2 بجے آنا تھا تاہم وہ رات میں بارات لے کر آئے، تاخیر سے آنے کی وجہ سے دلہن آگ بگولہ ہوگئی اور دلہن کے گھر والوں نے باراتیوں کی مار لگا دی۔تمام تر صورتحال کے بعد پولیس نے معاملے کو سلجھایا جس کے بعد دلہن نے کسی اور سے شادی کر لی۔‎


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎