بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


نواز شریف اور شہبازشریف کے بعد مریم نواز کی بھی چھٹی، پاکستان میں اب ن لیگ کون ”سنبھالے“ گا؟ حیرت انگیز فیصلہ کر لیا گیا

  منگل‬‮ 10 دسمبر‬‮ 2019  |  13:21

پاکستان کی دوسری بڑی جماعت کے تمام سیاسی رہنما اس وقت لندن میں ہیں، یہ بات معروف تجزیہ کار عمران یعقوب نے ایک نجی وی چینل پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بھی کوئی اچھی خبریں نہیں آ رہیں، میاں شہباز شریف بھی وہیں ہیں، اس لیے انہوں نے اپنے دیگر رہنماؤں کوبھی وہاں بلا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست لندن سے ہی آپریٹ ہو گی، تمام پس پردہ فیصلے وہیں سے کئے جائیں گے اس کے

right;">بعد یہاں پر حمزہ شہباز ان کو آگے لے کر چلیں گے۔ عمران یعقوب نے کہا کہ میں یہ نہیں سمجھتا کہ حکومت تبدیلی کے لئے کوئی فوری طور پر پلان بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چار پانچ ماہ عمران خان حکومت کے لئے بہت اہم ہیں، اگر انہوں نے ڈیلیور کر دیا اور معاملات پر قابو پا لیا تو پھر اِن ہاؤس تبدیلی کا چانس نہیں ہے لیکن اگر وہ ان مہینوں میں کچھ ڈیلیور نہ کر پائے تو نہ صرف اِن ہاؤس تبدیلی بلکہ جو سسٹم میں تبدیلی کی بات ہو رہی ہے، جو قومی حکومت کی بات ہو رہی ہے حالات اس طرف بھی جا سکتے ہیں۔ عمران یعقوب نے کہا کہ شہباز شریف کی کامیابی یہ ہے کہ اس طرح کے حالات میں وہ میاں نواز شریف کو لے کر باہر چلے گئے ہیں اور سپریم کورٹ میں ان کے حوالے سے جو ریمارکس آئے ہیں اس نے حکومتی ایوانوں میں مزید کھلبلی مچا دی ہے۔ اسی لئے حکومتی توپوں کا رخ میاں شہباز شریف کی جانب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست لندن سے ہی آپریٹ ہو گی، تمام پس پردہ فیصلے وہیں سے کئے جائیں گے اس کے بعد یہاں پر حمزہ شہباز ان کو آگے لے کر چلیں گے۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎