بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


حکومت کا700ارب کا قرضہ لینے کی خاطر پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ گروی رکھوانے کا فیصلہ

  منگل‬‮ 10 دسمبر‬‮ 2019  |  13:33

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار روٴف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قرض لینے کے لئے ایئرپورٹ گروی رکھوانے کی اجازت لی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار روٴف کلاسرا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خزانہ نے مہنگے ترین قرض لئے تھے، اسحاق کے دور میں پی ٹی وی سمیت دیگر قیمتی ادارے کو گروی رکھنے کی کوشش کی گئی تھی ۔تاہم تحریک انصاف نے اس معاملے پر مسلم لیگ ن کے اقدامات کو تنقید

کا

نشانہ بنایااور ہمیشہ گروی رکھوانے کی مخالفت کی ۔ روٴف کلاسرا نے دعویٰ کیا حکومت کراچی ایئر پورٹ کو گروی رکھوا کر 600 سے 700 ارب روپے قرض لینے جار ہی ہے۔ جس پر آج ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں بحث ہوگی ۔روٴف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ قرض تین بینکوں سے لیا جائے گا۔جس میں دبئی اسلامک بینک، الفلاح بینک سمیت میزان بینک شامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکمران معیشت کو اچھا تو دکھا رہے ہیں تاہم معلوم ہوا ہے کہ حکومت کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کے پیسے بھی نہیں۔

ہم نے سودکو الگ الگ نا م دیئے ہیں۔ حکومت بھی قرض پر سود دے گی۔ عمران خان پہلی بار کسی ادارے کو گروی رکھوا کر قرض لینے جار ہی ہے ۔ روٴف کلاسرا نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عمرا ن خان حکومت اپنے نظریہ سے ہٹ کر اسحاق ڈا ر کی پالیسی پر چل پڑی ہے۔ابھی تو شروعات ہے تاہم معلوم نہیں آنے والے وقت میں کتنے قرض لئے جائیں گے۔ ماضی پر عمران خان کے دعوؤں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو شاید دبائوکی وجہ سے قرض لینا پڑ رہا ہے تا ہم خسارے کے باعث قرض لینا ضروری ہو چکا ہےجو کہ عمران خان کی اپنی پالیسی کے ہی خلاف ہے۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎