بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


دعامنگی کیس میں اہم پیش رفت، اے ایس آئی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، دعا منگی کو جلد کون سے ملک بھیجا جا رہا ہے؟ چونکا دینے والے انکشافات

  جمعرات‬‮ 12 دسمبر‬‮ 2019  |  13:20

دعا منگی کے اغوا اور پر اسرار رہائی کے بعد اہل خانہ نے دعا کو بیرون ملک بھیجنے کی کوشش تیز کردی ہیں،دوسری جانب دعا منگی کے اغواکاروں کی تلاش میں پولیس کی مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں، متعددمشتبہ افراد کوحراست میں لے لیاجبکہ دعا منگی کے کیس میں تفتیش کرنے والے ایس آئی او درخشاں کو عہدے ہٹادیا گیا جس سے کیس کی تفتیش متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ دعا منگی کی رہائی کے بعد اہل خانہ نے دعا کو بیرون ملک بھیجنے کی کوشش تیز کردی ہے، دعا منگی کے سفری دستاویزات تیار

کیے

جارہے ہیں، دعا منگی کو والد کی جانب سے جلد امریکہ منتقل کرنے کی کوشش ہے، بیشتر خاندان کے بڑوں نے دعا منگی کو بیرون ملک بھیجنے کی حمایت کی ہے،ڈاکٹر نثار نے دعا منگی کا موبائل فون واپس لینے کے لیے پولیس سے رابطہ بھی کیاہے۔دعا منگی کو امریکا منتقل کرنے کے حوالے سے خاندان میں مشاورت بھی کی گئی ہے جبکہ اہل خانہ کے مطابق دعا کی سکیورٹی کی وجہ سے اس معاملہ پر موقف نہیں دینا چاہتے،دوسری جانب پولیس اور تفتیشی اداروں نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں محمود آباد اور گلستان جوہر میں میں چھاپے مار کارروائیاں کیں اورمتعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔تفتیشی حکام کے مطابق محمود آباد اور گلستان جوہر میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔ چھاپوں کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ چھاپے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مارے گئے ہیں۔ جیو فینسنگ میں خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوئے جبکہ دعا منگی کے کیس میں تفتیش کرنے والے ایس آئی او درخشاں کو عہدے ہٹادیا گیا جس سے کیس کی تفتیش متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ انسپکٹر چوہدری امانت ٹیم کے ہمراہ دعا منگی اغوا کیس کی تفتیش کررہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ انچارج شعبہ تفتیش تھانہ درخشاں کو ایس آئی او صدر تعینات کردیا گیا۔انسپکٹر چوہدری امانت گزشتہ روز دعا منگی کا بیان ریکارڈ کرنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ دعا کا بیان قلم بند ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر تفتیشی افسر کا تبادلہ کیا گیا۔تھانہ درخشاں انوسٹی گیشن میں تعینات نئے افسر کو تفتیش سونپ دی گئی۔پولیس حکام کے مطابق انچارچ شعبہ تفتیش تھانہ درخشاں کا تبادلہ معمول کا حصہ ہے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎