بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


دودھ میں زعفران ملا کر پینے سے جسم میں کونسی تبدیلی آتی ہے؟ ماہرین کے تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

  جمعرات‬‮ 12 دسمبر‬‮ 2019  |  17:53

دودھ میں ہلدی ملا کر پینے کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہوگا جو کہ کافی فائدہ مند بھی ہوتا ہے مگر کیا کبھی چٹکی بھر زعفران دودھ میں ملانے کے فوائد کے بارے میں سنا؟ زعفران ایک سب سے مہنگا مصالحہ ہے، تاہم اس کی معمولی مقدار بھی فائدہ پہنچانے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ ہلدی ملا دودھ پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

اس دودھ کو بنانا بہت آسان ہے۔ اور زیادہ اجزاءکی ضرورت بھی نہیں ہوتی ۔ بس چٹکی بھر زعفران کو ایک گلاس یا کپ گرم دودھ میں ملائیں اور بس۔

یہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور مصالحہ ہے جس کے متعدد فوائد ہیں، تاہم دودھ میں اسے ملا کر پینے کے فوائد درج ذیل ہیں۔ موسمی نزلہ زکام سے تحفظ زعفران ملا دودھ موسمی نزلہ زکام اور بخار سے بچاؤ کا موثر ٹوٹکا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق دودھ میں زعفران کو ملانا اور پھر پیشانی پر ملنا فوری طور پر بخار کو دور کرتا ہے۔ یاداشت بہتر کرے ایک گلاس زعفران ملا دودھ یاداشت کے نظام کو بھی بہتر کرتا ہے، عمر بڑھنے سے ذہنی تنزلی سے بچاؤ کے لیے یہ مفید اور یاداشت کو بہتر کرتا ہے۔ شہد کے 9 زبردست فوائد بے خوابی کا مسئلہ دور کرے کیا آپ کو رات کو سونے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے؟ اگر ہاں زعفران ملا دودھ مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس مختلف طبی مسائل کو دور کرتے ہیں،

جن میں بے خوابی کا مسئلہ بھی ہے جبکہ یہ ڈپریشن سے بچاؤ کے لیے بھی مددگار مشروب ثابت ہوسکتا ہے۔ زعفران میں موجود مینگنیز جلد سونے میں مدد دیتا ہے۔ دل کے لیے فائدہ مند چٹکی بھر زعفران کو دودھ میں ملا کر پینا دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، یہ خون کی گردش کو حرکت میں لاکر شریانوں کو سخت ہونے سے روکتا ہے۔ اس مصالحے میں موجود اجزاءکولیسٹرول کی سطح کم کرکے امراض قلب کے خطرے میں نمایاں کمی لاتے ہیں۔ ممکنہ طور پر دمہ اور الرجی سے بچاؤ ایک گلاس زعفران ملا دودھ جوڑوں کے درد، دمہ اور موسم سے جڑی الرجیز کو دور کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، اس میں موجود ورم کش خصوصیات اس حوالے سے مدد دیتی ہیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎