بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


لڑکیوں کو کیسے خاوند اچھے لگتے ہیں؟

  ہفتہ‬‮ 14 دسمبر‬‮ 2019  |  14:54

ایسا شوہر جو اس سے پیار کا اظہار کرے۔ اس کو تحفے دے۔ تحفے مہنگے ہونا ضروری نہیں ہوتا۔ ان کا گہرا اور معنی خیز ہونا لازمی ہوتا ہے۔ اس کو گیت سنائیں۔ اس کی صحت کی پرواہ کریں۔ چھوٹی چھوٹی رومانوی حرکتیں جیسے پھول دینا۔ اس کے لیے نوٹس لکھ کر چھوڑ کر جانا۔ لڑکیاں ایسے لوگوں کو پسند کرتی ہیں جو ان کو ہنسا سکیں۔ حس مزاح کا اچھا ہونا بھی لازمی امر ہے۔ہر لڑکی کو مختلف چیزیں کرنے کا شوق ہوتا ہے۔ لڑکیاں بہت پسند کرتی ہیں اگر ان کا شوہر ان کے ساتھ ان

کے پسندیدہ مشغلوں میں بھی وقت گزاریں یا ان کی مدد کریں۔

ہر لڑکی کو نرم دل اور شفیق آدمی اچھا لگتا ہے۔ جو آدمی اپنے بچوں کے ساتھ بہت اچھا ہو، وہ کسی بھی لڑکی کا دل با آسانی موہ سکتا ہے ایسا شخص جو آپ کا اچھے برے دونوں حالات میں ساتھ دے۔ آپ کی کمزوریوں اور غلطیوں کو جاننے کے باوجود آپ کے ساتھ کھڑا رہے۔ ایسا انسان جس پر بھروسہ اور تکیہ کیا جا سکتا ہو کہ وہ ہمیشہ آخری وقت میں بھی پہنچ کر مدد کرے گا اور سب کچھ ٹھیک کر دے گا۔لڑکیوں کو ایسے لوگ اچھے لگتے ہیں جو ان کی اصلاح پر توجہ دیں اور ان کو بہتر انسان بنائیں۔ ان کی عادتیں اور نظریوں میں بہتر تبدیلیاں لا سکتے ہوں۔ہر لڑکی کو ایسا بندہ اچھا لگتا ہے جو اس کی کمزوریوں سے پیار کرے اور اس کو طعنے نہ دے۔

ایسا انسان جو سمجھوتا کرنے سے گھبراتا نہ ہو۔ اگر بیوی کی طبیعت ناساز ہو تو وہ اپنی شام کی پارٹی کینسل کر دے اور اس کا خیال رکھنے گھر رک جائے۔ دنیا میں سب کو بیوی یا شوہر صرف اس لیے درکار ہوتے ہیں کیونکہ وہ ان کی وفاداری سے ذہنی سکون اخذ کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی آدمی بہت وفادار ہو اور جس طرح وہ اپنی بیوی کو دیکھتا ہو، اس سے پیار چھلکتا ہو تو لڑکی خود کو سب سے خوش قسمت انسان گردانتی ہے۔ بات چیت اور تبادلہ خیال سب سے اہم ہوتے ہیں۔ جب بھی لڑائی یا جھگڑا ہو تو اس کو بات چیت سے سلجھانے کی کوشش کرنے والا آدمی لڑکیوں کو اچھا لگتا ہے۔ ایک اچھا شوہر اپنی بیوی کے ہر راز سے واقف ہوتا ہے اور صرف اس کی شکل دیکھ کر پہچان جاتا ہے کہ

وہ کیا کر کے آئی ہے یا کیا سوچ رہی ہے؟دنیا میں کسی بھی رشتے میں سب سے اہم بھروسہ ہوتا ہے۔ اگر دونوں ایک دوسرے پر بھروسہ کر سکتے ہیں تو سب کچھ ہمیشہ ٹھیک رہے گا چاہے حالات کیسے بھی ہوں۔ ایک اور سب سے ضروری بات ہے خاوند کو اپنی بیوی کا دنیا میں سب سے حسین لگنا۔ لڑکی کا اصل میں خوبصورت ہونا اہم نہیں ہوتا لیکن جب کسی آدمی کو وہ سب سے اچھی لگتی ہے تو فطری طور پر سب سے حسین لگنے لگتی ہے ۔ زیادہ تر میاں بیوی آج کل اختلافات کاشکار اسی لیے رہتے ہیں کہ بے پردگی اور میڈیا کا لبرل ہونا مرد کی حیوانی نس کو اجاگر کرتا ہے اور وہ اپنی بیویوں کا اور لڑکیوں سے لا شعوری طور پر ہر وقت موازنہ کرتے رہتے ہیں۔

کسی ایسے شخص سے شادی کرنا یا اس شادی کو چلانا جس کے دل میں کسی اور لڑکی کا حسن گھر کر کے بیٹھا ہوا ہو اتنا تکلیف دہ امر ہے کہ اس سے بہت بہتر ہوتا ہے کہ بجائے لڑکیاں سال وسال برداشت کر کر کے ذہنی امراض کا شکار عورتیں بن جائیں۔ انہیں ایسے رشتوں سے کنارہ کشی اختیار کر لینی چاہیے۔ ایسی عورت جو خود اپنے شوہر کو خوش یا مطمئن نہیں کر سکتی وہ گھر سے باہر نکل کر اور عورتوں کی بھی زندگی عذاب بنا دیتی ہے۔ ایک کمزور حدیث کے مطابق کسی بیوی کواپنے خاوند کے سامنے کسی اور عورت کی خوبیاں کبھی نہیں بیان کرنی چاہیے ہیں۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎