بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کراچی کی عمارت پر دنیا کی سب سے بڑی تصویربنائی جائے گی، اس تصویر میں کیا خاص بات ہے اور اس کاسائز کتنا ہو گا؟

  پیر‬‮ 16 دسمبر‬‮ 2019  |  13:57

اٹلی کے معروف مصور پیپی گاکا دنیا کی سب سے لمبی تصویر شہر قائد میں واقع عمارت سینٹر پوائنٹ پر بنارہے ہیں۔285 فٹ لمبی عمارت پر بنائی جانے والی تصویر میں کراچی کی ساحلی پٹی کو دکھایا گیا ہے جس پر ایک پرندہ اڑ رہا ہے جو کہ خاص طور پر شہر قائد میں ہی پایا جاتا ہے۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ

یہ پرندہ کراچی کی ساحلی پٹی پر 350 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے جنگلات کے اوپر سے گزز رہا ہے۔ انٹرنیشنل پبلک آرٹ فیسٹیول(آئی پی اے ایف)کے اشتراک سے شروع کئے جانے

والا آئ ایم کراچی (آئی اے اے سی)کا یہ منصوبہ 21 دسمبر 2019 کو مکمل ہوگا۔اس کے علاوہ دنیا کی دوسری تصویر 250 فٹ لمبی عمارت پر شین مارٹنڈیل نے بنائی ہے اور یہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں واقع ہے۔دنیا کی تیسری لمبی تصویر کوریا کی ایک عمارت پر بنائی گئی ہے جس کی لمبائی 230 فٹ ہے، اس تصویر کو بنانے والے مصورکا نام ہنڈریک بیکریچ ہے۔واضح رہے دو ماہ قبل اکتوبر میں ثقافتی تنظیم آئی ایم کراچی نے آئندہ برس فروری میں 8 روزہ انٹرنیشنل آرٹ پبلک فیسٹیول کرانے کا اعلان کیا تھا۔اسی تنظیم کے تحت رواں برس مارچ میں پہلی بار عالمی آرٹ عوامی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں پہلی بار کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخی عمارت 100 سال بعد عوام کے لیے کھولی گئی تھی اور میلے کے دوران 60 آرٹسٹوں کے منصوبوں کی نمائش کی گئی تھی۔تاہم اب دوسرا عالمی عوامی آرٹ فیسٹیول آئندہ برس فروری کے وسط تک کیا جائے گا

جس میں امریکا، برطانیہ، اٹلی، جاپان اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک کے آرٹسٹوں سمیت مقامی آرٹسٹوں کے منصوبوں کو بھی پیش کیا جائے گا۔دوسرے عالمی عوامی فیسٹیول کو منعقد کرنے کے حوالے سے آئی پیف کے سربراہ جمیل یوسف اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر امبرین کاظم تھومپسن نے بتایا کہ اس بار آرٹ فیسٹیول کا انعقاد کراچی کے 4 سے زائد مقامات پر کیا جائے گا اور اس میں مقامی آرٹسٹوں سمیت عالمی آرٹسٹوں کے منصوبوں کو بھی پیش کیا جائے گا۔اس بار پبلک فیسٹیول کے مرکزی منصوبے کراچی کے اولڈ ایریاز یعنی پاکستان چوک اور کھارا در سمیت کے پی ٹی میں عوام کے لیے رکھے جائیں گے۔اس بار فیسٹیول میں کراچی کے دیہی علاقہ جات کے سرکاری اسکولوں کے آرٹ کے نمونوں کو بھی پیش کیا جائے گا، ساتھ ہی تنطیم نے اس فیسٹیول میں اپنے آرٹ کی نمائش کرنے والے آرٹسٹوں کو فن پارے رکھنے کی دعوت بھی دی ہے۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎