بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


100 روپے والے موبائل کارڈ پر کتنے پیسے کٹیں گے؟ پی ٹی اے نے حقیقت بتا دی

  ہفتہ‬‮ 18 جنوری‬‮ 2020  |  13:28

پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر بیلنس لوڈ کرنے پر پیسوں کی کٹوتی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی وضاحت کردی۔واضح رہے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ مختلف کمپنیز کی جانب سے 100 روپے کے کارڈ پر 76 روپے کا لوڈ دیا جارہا ہے اور 24 روپے کی کٹوتی کی جارہی ہے۔ تاہم اس حوالے سے پی ٹی اے نے

 سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز ریچارج یا ری لوڈ پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے اپریل 2019 سے ٹیکس

کی بحالی کے بعد صرف ود ہولڈنگ ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس وصول کررہے ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق 100 روپے کے ری چارج پر 12.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کے بعد صارف کو 88.88 روپے وصول ہوتے ہیں جبکہ 19.5 فیصد جی ایس ٹی کا اطلاق فی کال، ایس ایم ایس اور ڈیٹا کے استعمال پرہوتا ہے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارف کی جانب سے مکمل بیلنس کے استعمال کے بعد جی ایس ٹی کی مد میں 14 روپے 50 پیسے لاگو ہوتے ہیں، صارفین کو ٹیکسز کے حوالے سے صحیح آگاہی نہ ہونے کے باعث یہ تاثر ملتا ہے کہ زیادہ پیسوں کی کٹوتی کی جاتی ہے۔ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق کال سیٹ اپ چارجز 15 پیسے فی کال مقرر کی گئی ہے تاہم اس سے زیادہ وصولی پر کارروائی کی جائے گی۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎