بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


رواں سال حج مزید مہنگا ہوگا کیونکہ۔۔۔!!! حکومت نے خواہشمند پاکستانیوں پر بجلیاں گرادیں

  ہفتہ‬‮ 18 جنوری‬‮ 2020  |  13:43

وفاقی وزیر مذہبی و اقلیتی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور سعودی عرب میں آئے روز ٹیکسز کے نفاذ کی وجہ سے امسال حج اخراجات مزید بڑھ جائیں گے اور گزشتہ سال کے مقابلے اس سال حج مزید مہنگا ہوگا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر نورالحق قادری نے کہا کہ خواہش ہے کہ سستا حج کروا سکیں لیکن بڑھتے اخراجات کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں اور گزشتہ سال کے

مقابلے میں رواں برس حج مزید مہنگا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تنقید ہوتی ہے کرتارپور

راہداری کھول دی اور حج مہنگا کردیا، کرتار پور اور حج کا موازنہ کیسے کیا جاسکتا ہے؟ کرتارپور ایک راہ داری ہے جو کہ صرف 4 کلو میٹر ہے اور سائیکل کی بجائے پیدل بھی لوگ آتے جاتے ہیں جبکہ حج کے لیے 4 ہزار کلومیٹر سے زائد کا طویل سفر طے کرکے وہاں 40 روز قیام و طعام کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیں۔وزیر مذہبی امور نے حج پالیسی 2020 کے حوالے سے کہا کہ پالیسی مرتب کرنے کے لیے مشینری جذبے سے کام جاری ہے اور جلد ہی پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎