بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سیاسی بے چینی سے نمٹنے کے لیے مودی سرکار نے کشمیر سے متعلق انتہائی اہم فیصلہ کر لیا

  ہفتہ‬‮ 18 جنوری‬‮ 2020  |  13:46

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں سیاسی بے چینی سے نمٹنے کے لیے مرکزی وزرا کی طرف سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مودی حکومت اپنے چھتیس سینئر وزرا کو مقبوضہ کشمیر روانہ کرے گی جو پچاس سے زائد مقامات کا دورہ کرکے عوام سے خطاب کریں گے۔ اس مہم کی ابتدا آئندہ چند روز

میں ہوجائے گی۔ یہ وزرا جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پنچائتی سطح پر لوگوں سے رابطہ کریں گے اور انہیں حکومتی موقف پر قائل کریں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے

ایک ترجمان سدیش برمانیدعوی کیا کہ چونکہ اب کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہیں اس لیے وزارا اپنے اپنے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے وہاں کا دورہ کریں گے۔لیکن کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی کے رہنما یوسف تاریگامی جو حال ہی میں قید سے رہا ہوئے ہیں، کا کہنا تھا کہ حکومت کے یہ تمام دعوے جھوٹے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر میں ترقی کاوعدہ کر کے خصوصی درجہ ختم کیا تھا اور اب ترقی تو دور کی بات، عالم یہ ہے کہ کشمیری بجلی، پانی اور گیس جیسی ضروری اشیا کے لیے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات پہلے سے بدتر ہوچکے ہیں۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎