بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


خاتون کی بھولنے کی عادت نے گھر کو آگ لگا دی، پروین بی بی خود بھی جاں بحق، انتہائی افسوسناک واقعہ

  ہفتہ‬‮ 18 جنوری‬‮ 2020  |  19:34

شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں کم زور یادداشت والی ضعیف خاتون کے ہاتھوں گھر کو آگ لگی، حادثے میں خاتون بھی جاں بحق ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح نو بجے کے آس پاس گلشن اقبال بلاک 5 میں واقع ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں گھر کی 70 سالہ

ضعیف خاتون پروین بی بی جاں بحق ہو گئیں، جب کہ گھر کے نچلے حصے میں ایک بیڈ روم اور کچن مکمل طور پر جل گئے، پہلی منزل پر بھی آگ لگنے سے نقصان

پہنچا۔گھر میں ضعیف خاتون کی بھولنے کی عادت کی وجہ سے آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا، واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، پولیس اور رینجرز کے اہل کاروں نے بھی موقع پر پہنچ کر جلے ہوئے گھر کا جائزہ لیا، تفیتشی ٹیم نے بھی اپنی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔گھر کے معمر مالک عمر شریف کا کہنا تھا کہ ان کی آنکھ دھماکے کی آواز سے کھلی، گھر میں ان کی بیٹی بھی الگ کمرے میں سو رہی تھیں، بیوی الگ کمرے میں تھیں، کہ

اچانک زور دار دھماکا ہوا اور وہ جاگے تو انھوں نے دیکھا کہ بیوی کے بیڈ روم سے شعلے لپک کر باہر نکل رہے تھے۔ بیوی کا ذکر کرتے ہوئے گھر کے مالک رو پڑے۔گھر کے ڈرائیور نے میڈیا کو بتایا کہ 70 سالہ ضعیف خاتون پروین بی بی کو بھولنے کی عادت تھی، میں 25 سال سے اس گھر میں ملازمت کر رہا ہوں، خاتون صبح چائے بناتی تھیں اور پھر کچن کے برابر اپنے کمرے میں لیٹ جاتی تھیں، خاتون ایک بار چائے بنانے کے بعد بھولے سے پھر چائے بنانے آ جاتی تھیں، کئی بار ایسا ہوا کہ خاتون چولھا جلانے کے بعد اسے بند کرنا بھی بھول گئی تھیں۔ڈرائیور کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب خاتون نے چائے بنائی اور گیس کھلی چھوڑ دی، جب وہ دوبارہ کچن میں آئیں اور آگ جلائی تو دھماکا ہو گیا، آگ لگنے کے بعد خاتون بھاگ کر کچن کے پاس اپنے بیڈروم میں گئیں اور کمرے میں بھی آگ لگ گئی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ واقعہ حادثاتی ہے، اس لیے وہ کوئی کارروائی نہیں چاہتے۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎