بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


گندم کا سٹاک کہاں گیا، کیا سمگل ہوگیا، کہاں غائب ہوگیا،گندم اور آٹے کے بحران سے کون فائدہ اٹھارہا ہے؟ شہباز شریف کی بھی دھماکہ خیز انٹری

  ہفتہ‬‮ 18 جنوری‬‮ 2020  |  20:34

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافے اوربحران کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تاریخی گندم بحران اورآٹے کی قیمت میں اضافے کی کیا وجوہات ہیں قوم کو اصل حقائق کے بارے میں بتایاجائے،بتایا جائے کہ گندم کا سٹاک کہاں گیا، کیا سمگل ہوگیا،

کہاں غائب ہوگیا،اس کا ذمہ دار کون ہے،گندم اور آٹے کے بحران سے کون فائدہ اٹھارہا ہے؟۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے دور میں الحمداللہ فصلوں کی ریکارڈ پیدوار ہوئی

اورگندم کا بھرپور سٹاک موجود تھا،ہمارے دور میں پاکستان گندم برآمد کررہا تھا لیکن آج ملک میں گندم اور آٹے کا بحران جاری ہے، وزیراعظم، وزیر خوراک تمام ذمہ داران غائب ہیں عوام کو ملک بھر میں سرعام لوٹا جارہا ہے اور وفاقی وصوبائی حکومتوں کی آنکھیں بند ہیں۔ انہوں نے کہا میڈیا ہر پل گندم، آٹے اور روٹی کے ستائے عوام کی دہائی دے رہا ہے، وزیراعظم نے شاید اب تک ٹی وی آن نہیں کیا؟عمران نیازی صاحب لاو لشکر کے بغیر عام آدمی کے طورپر بازار جائیں تاکہ آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو،وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومتی غفلت، لاپرواہی اور بدانتظامی کی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گندم کی قلت کا ذمہ دار کون ہے، اس کا تعین کیاگیا، گندم کی فراہمی میں کوئی گڑبڑتھی تو اس کا اب تک نوٹس کیوں نہیں لیاگیا،اگر مسئلہ گندم کی فراہمی کا ہے تو فوری گندم فراہم کرکے اس مسئلے کو حل کیوں نہیں کیاگیا؟۔عمران نیازی صاحب ٹویٹس کرنے کے بجائے گندم اور آٹے پر فوری اجلاس بلاتے، بتائیں ذمہ داروں کے خلاف کیا کارروائی کی؟بجلی، گیس، گندم، ترقیاتی کاموں سمیت ہر شعبے کی تنزلی اور قوم کی مشکلات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎