بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ریس

  منگل‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2017  |  23:05

کسی گاﺅں میں پانچ دوست رہا کرتے تھے‘ ان کی آپس کی دوستی اتنی گہری تھی کہ جہاں جاتے ایک رنگ جما لیتے تھے‘ ایک بار یہ سبھی دوست شہرمیں کسی کام سے گئے‘ وہاں انہیں ایک ہوٹل میں کھانا کھانے کا اتفاق ہوا‘ کھانا وہ خوب مزے لے لے کر کھا رہے تھے۔ وہاں موجود سبھی گاہک ان کی خوش گپیوں اور قہقوں سے محظوظ ہو رہے تھے۔ کہانی میں جذباتی صورتحال تب بنی جب بل دینے کا وقت آیا۔ ان میں سے ہر دوست کہہ رہا تھا”خبردار کوئی بل نہیں دے گا‘ بل میں دونگا‘ ان

سب کا یوں اپنے آپ کو بل دینے کیلئے پیش کرنا‘ وہاں موجود لوگوں کو بھی جذباتی کر گیا۔ کچھ تو اندر ہی اندر ان کی اس پیار بھری تکرار سے یوں لطف اندوز ہو رہے تھے جیسے یہ حقیقت نہ ہو بلکہ کسی رومانٹک فلم کا سین ہو‘

آخر ہوٹل کے منیجر نے باقی لوگوں کی رضامندی سے ایک تجویز ان سب دوستوں کے سامنے رکھی کہ”میں سیٹی بجاﺅں گا‘ تم سبھی دوست بھاگ کر ہوٹل کے مین گیٹ کو ہاتھ لگا کر واپس آﺅ گے چنانچہ تم میں سے جو پہلے ہاتھ لگا کر واپس آئے گا وہی بل دے گا“ یہ لمحات سسپنس سے اتنے بھرپور تھے کہ لوگ اپنا اپنا کھانا چھوڑ کر ان دوستوں کی ریس دیکھنے میں محو ہو گئے‘ لوگ سرگوشیوں میں ان دوستوں کے پیار کی داد دے رہے تھے اور رشک کر رہے تھے کہ کاش ہمیں بھی ایسے دوست نصیب ہو جائیں‘آخر منیجر نے سیٹی بجائی اور ان سب دوستوں نے گیٹ کی طرف دوڑنا شروع کیا‘ خوشی کے آنسوﺅں اور پیار کی تالیوں میں ریس شروع ہوئی‘ آج اس ریس کو دو سال ہو گئے ہیں‘ ہوٹل کا مینجر آج بھی ان دوستوں کے واپس آنے کا انتظار کر رہا ہے۔۔۔دن کی بہترین پوسٹ پڑھنے کےلئے لائف ٹپس فیس بک پیج پر میسج بٹن پر کلک کریں۔

loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎