بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بارشوں نے پی ایس ایل کا مزہ کرکرا کر دیا، بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

  جمعہ‬‮ 28 فروری‬‮ 2020  |  22:58

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو بھی جڑواں شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی رات کو بارشیں برسانے والا سسٹم کمزور پڑ جائے گا، اتوار سے بدھ تک ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کے مطابق تیز ہوائیں چلیں گی

اور گرج چمک بھی ہو گی جبکہ مارچ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اور 29 فروری کو اسلام آباد، بالائی پنجاب، کے پی کے اور کشمیر میں بارش ہوگی، گلگت بلتستان اور ہنزہ

میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، پوٹھوہار کے بارانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔میانوالی، خوشاب، بھکر، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، کوئٹہ اور پشین میں بھی میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج راولپنڈی میں ہونے والا پی ایس ایل میچ بارش کی وجہ سے ابھی تک شروع نہیں ہو سکا ہے۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎