چور کی ڈاڑھی میں تنکا

  بدھ‬‮ 6 دسمبر‬‮ 2017  |  18:29

چور کی ڈاڑھی میں تنکا"محاورہ کیسے بنا ؟آییں اس کی تاریخ جانتے ہیںایک مرتبہ اکبر ادشاہ کی انگوٹھی کھو گئ-اکبر بڑا پریشان ہوا کیونکہ یہ اس کے باپ کا تحفہ اور نشانی تھی۔ جب بیربل دربار میں پہنچا تو اکبر نے سارا ماجرا اس کو سنایا اور اس سے کہا کہ تم بہت سیانے بنتے ہو۔ اب زرا ہماری انگوٹھی ڈھونڈ کر دکھاو تو تم کو جانیں۔ بیربل بولا۔ '' جہاں پناہ، آپ فکر نہ کریں۔ آپ کی انگوٹھی ابھی مل جاتی ہے۔''آپ کی انگوٹھی دربار میں ہی موجود ہے اور کسی درباری نے اسے اپنے پاس چھپایا ہوا ہے۔اوریہ ...چور درباری وہ ہے کہ جس کی ڈاڑھی میں تنکا اٹکا ہوا ہے۔ جس درباری کے پاس انگوٹھی تھی وہ خوفزدہ ہو گیا اور غیر ارادی طور پر اس کا ہاتھ اپنی ڈاڑھی کی طرف اٹھ گیا۔ بیربل کی تیز

بیربل کی تیز نگاہوں نے فورا اس درباری کو بھانپ لیا اور اس کی طرف اشارہ کر کے بولا کہ ۔'' جہاں پناہ یہی وہ چور ہے جس کے پاس آپ کی انگوٹھی ہے۔''اس کی تلاشی لیجئے۔''تلاشی لینے پر انگوٹھی برامد ہوگئ۔اکبر بڑا حیران ہوا کہ بھلا بیربل کو چور کا پتہ کیسے چلا۔اسی لئے مشہور ہو گیا کہ چور کی ڈاڑھی میں تنکا یعنی کہ مجرم كا ضميرہمیشہ خوفزدہ ہوتا ہے۔دن کی بہترین پوسٹ پڑھنے کے لئے لائف ٹپس فیس بک پیج پر میسج بٹن پر کلک کریں۔