Untitled-3 copy

موبائل چورایپس کے فوائد اور نقصانات

  جمعرات‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2017  |  16:26

آج کل فونز کا گم یا چوری ہوجانا عام سی بات ہوگئی ہے. صورتحال چاہے کچھ بھی ہو، بندے کے دل میں خوف و ہراس کی کیفیت ضرور پیدا ہوجاتی ہے. طرح طرح کے وسوسے اور اندیشے دل میں گھر کرنا شروع کردیتے ہیں کہ کہیں کوئی فون کو غیر قانونی کاموں میں استعمال نہ کرلے ، اس کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرکے کوئی غیر اخلاقی حرکت نہ کرے وغیرہ وغیرہ تاہم ، ماڈرن ٹیکنالوجی کے اس زمانے میں ، موبائل ٹریکر ایپلی کیشنز گمشدہ یا چوری شدہ فونز کی لوکیشن ٹریک کرنے میں کار آمد ثابت ہوسکتی ہیں. البتہ ان ایپس کے موثر ہونے کیلئے یہ امر بھی بہرحال بے حد ضروری ہے کہ وہ یوزر فرینڈلی ہوں اور گمشدگی کی اطلاع درج کروانے کیلئے سنگل-سٹیپ سسٹم کی حامل ہوں. نیز ، ایسی ایپس میں ڈیوائس کے ڈیٹا

ڈیوائس کے ڈیٹا کی حفاظت کیلئے متعدد آپشنز ہونی چاہئیں اور ساتھ ہی اس میں ڈیوائس کی لوکیشن کی بھی نشاندھی ہورہی ہو ، خواہ فون بند ہوکافی تتبع کے بعد ھم نے آپ کیلئے 5 اپپس شارٹ لسٹ کی ہیں.تین آئی فون ٹریکنگ ایپلی کیشنز

Prey Anti Theft

فوائد.یہ ایپ بالکل مفت سروس فراہم کرتی ہے اور فون اور لیپ ٹاپ دونوں پر استعمال کی جاسکتی ہے انسٹالیشن سے لے کر ٹریکنگ ایکٹیویشن تک فون پر بنا کسی ایکٹیویٹی کی نوٹیفکیشن کے بغیر اپنا کام خفیہ طریقے سے جاری رکھتی ہےآئی پی ایڈریس ، گوگل میپ لوکیشن اور فون کا سکرین شاٹ بھی مہیا کرتی ہےاگرچہ ڈیوائس سائلینٹ موڈ پر ہو ، تب بھی ٣٠ سیکنڈ کیلئے ایک اونچا الارم بجاتی ہے اور ایک ڈی ایکٹیویشن کوڈ کی مدد سے ڈیوائس کو لاک بھی کردیتی ہے.نقصانات.بیٹری چارج بہت زیادہ استعمال کرتی ہےفائلز ڈیلیٹ کرنے اور اضافی فیچرز استعمال کرنے کیلئے پرو پلانز درکار ہیں جن کی فیس ماہانہ 5 ڈالرز ہے

Apple’s Find My iPhone فوائد.ڈیوائس کے سائلینٹ موڈ پر ہونے کے باوجود فل والیوم پر لگاتار ٢ منٹ تک الارم سائرن بجتا ہے.پاسکوڈ کی مدد سے اپنی ڈیوائس کو ریموٹلی لاک کیا’ جاسکتا ہے.ڈیوائس میں موجود تمام مواد اور سیٹنگز کو مٹایا جاسکتا ہے.لاک سکرین پر ایک کسٹم میسج ڈسپلے ہوتا ہے.نقصانات.اگر فون مکمل طور پر سوئچڈ آف ہو تو یہ ایپ استعمال نہیں کی جاسکتیفیکٹری سیٹنگز ری سیٹ کرنے کی صورت میں یہ ایپ بھی ان انسٹال ہوجائے گیاگر ڈیٹا کوریج نہ ہو تو ایپ کام نہیں کرے گی.گمشدہ آئی فون کو سرچ کرنے کیلئے صرف ڈیوائس ہی استعمال کی جاسکتی ہے iOS

iHound فوائد.تین ماہ کا مفت ٹرائل.جی پی ایس لوکیشن کی بالکل درست نشاندھی کیلئے شہرت یافتہجیو فینسنگ الرٹ کے فیچر سے مزین جو بتدریج فون کی لوکیشن سے باخبر رکھتا ہےآئی فون ، آئی پیڈ اور آئی پوڈ پر دستیاب نقصانات.فیس : تین ماہ کیلئے 3.99 ڈالرز.ایکیوریسی 94 میٹر کی رینج کے اندر اندر ہے.ڈیش بورڈ پر فنکشنز کے ہجوم میں ٹریکنگ ونڈو کو ڈھونڈنے میں وقت لگتا ہے دو اینڈرائڈ ٹریکنگ ایپلی کیشنز

Seekdroid فوائد:زیادہ بیٹری استعمال نہیں کرتیڈیوائس کی لوکیشن کی درست نشاندھی کرتی ہے اور اس کو ریموٹلی لاک کردیتی ہےریسنٹ کالز بآسانی دیکھی جاسکتی ہیں اور فون کی میموری کو مٹایا جاسکتا ہےبغیر ان انسٹال کیےایپ ڈرائر سے اس ایپ کو مخفی رکھا جاسکتا ہےپی سی اور موبائل فونز دونوں پر یہ ایپ استعمال کی جاسکتی ہے.نقصانات:یہ ایپ ایس ایم ایس کے زریعے ڈیوائس کنٹرول نہیں کرسکتی اور نہ ہی یہ اس بات کی صلاحیت رکھتی ہے کہ ڈیٹا یا وائی فائی کو سوئچ آن کرےاس ایپ کی مدد سے ایک وقت میں صرف ایک ہی ڈیوائس لوکیٹ کی جاسکتی ہے. اگر یکساں گوگل اکاؤنٹ سے دوسری ڈیوائس میں انسٹالیشن کی جائے تو یہ ایپ پہلی ڈیوائس بھلا دیتی ہے

Plan B فوائد:میپ ٹریکنگ متیز رفتاری سے سر انجام دیتی ہےفون کے چوری یا گم ہوجانے کے بعد بھی اس ایپ کو انسٹال کیا جاسکتا ہےاگر جی پی ایس آف ہو ، تب بھی سیل ٹاورز کی مدد سے فون کی لوکیشن ٹریس کی جاسکتی ہے.نقصانات:اگر فون بند ہو ، اس میں سم کارڈ نہ ہو یا نیٹ ورک کنکشن نہ ہو تو یہ ایپ کام نہیں کرتی فی الحال یہ ایپ صرف اینڈرائڈ 2.0 ورژن والی ڈیوائس پر ہی استعمال کی جاسکتی ہے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎