Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


فَبِأَيِّ آلاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

  اتوار‬‮ 18 فروری‬‮ 2018  |  12:11

شادی کی پہلی سالگرہ مبارک ہو۔۔" رات کے بارہ بجےمیں نےاُسے جگا کر مسکراتے ہوئے اُسے "مبارکباد" دی, اُس نے پہلے اچھنبے سے مجھے دیکھا پھر مسکرا کر "مبارکباد" وصول کی اور آنکھیں موندے لیٹا رہا میرے لئے اسکا یہ انداز نیا نہیں تھا, اِس ایک سال میں اُس نے بہت کم دفعہ اپنی محبت کا اظہار کیا تھا, ایسا نہیں تھا کہ وہ اظہارکے معاملے میں کنجوس ہے

ہاں وہ زبان سے اظہار کے معاملے میں بہت کنجوس ہے, وہ محبت کا اظہار اپنے عمل سے کرتا ہے. وہ میرا خیال رکھتا ہے  میری خواہشات کا

ہے  میری خواہشات کا احترام کرتا ہے  ہر معاملے میں میری رائے لیتا ھے اور کوئی بھی فیصلہ باہمی مشورے کے بغیر نہیں کرتا  سب سے بڑھ کر وہ میری عزّت کرتا ہے, ہاں اظہار وہ تب کرتا ھے جب وہ ایک بے اختیاری کی گرفت میں ہوتا ھے, یا جب کوئی خوبصورت لمحہ اُسے مسمرائز کر دیتا ہے  اور اُسکا یہ کبھی کبھی محبت کا اظہار کرنا روز روز کے اظہار کے مقابلے میں محبت کی قدر کو ذیادہ بڑھا دیتا ھے  آج اُسے وِش کرنے کے بعد میں نے ایک گفٹ پیک اُس کے سامنے رکھ دیا, اور کندھے سے ہلا کر اُسے گفٹ کی طرف متوجہ کیا  اُس نے حیرت سے مجھے دیکھا اور پھر ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بعد گفٹ کھولنے لگا میں اُس کے عین سامنے بیٹھ گئی,

ایک بڑے فریم میں ھماری شادی کی تصویر موجود تھی, تصویر میں موجود وہ لمحہ اتنا مکمل تھا کہ وہ اُن لمحوں میں کھو گیا  "تمہاری زندگی کا سب سے خوبصورت لمحہ کونسا ھے؟" میں نے تصویرکی جانب دیکھتے ہوئے سوال کیا, "جب پہلی بار تم نے میری امامت میں اپنی فجر کی نماز پڑھی تھی, جانتی ہو میرا دل کیا چاہ رھا تھا ؟ کہ یہ نماز کبھی ختم نہ ھو, سورۃ الرحمٰن پڑھتے ھوئے اُن لمحوں میں میرا دل حقیقت میں مجھ سے کہ رھا تھا "اور تم اپنے رَب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤگے"  میرے لیے اِس سے خوبصورت اظہار کوئی نہ تھا, اُس نے تصویر ایک طرف رکھ کر میرے دونوں ہاتھ تھام لیے اور محبت و اپنائیت سے بھرپور لہجے میں بولا۔ " محبت سے بھرپور ایک محرم اور شرعی زندگی کا ایک کامیاب سال بہت بہت مبارک ہو , بولو کیا تحفہ چاہیے تمہیں آج؟"

میں نےاپنے مجازی خدا کو دیکھا۔۔ جس نے آج کے دن محبت کے اتنے خوبصورت اظہار کا تحفہ دیا مجھے, " تمہاری امامت میں تہجد کی ایک نماز " میں نے اپنا تحفہ مانگا وہ کچھ لمحے بنا پلک جھپکے مجھے دیکھتا رھا, پھر اُس نے ذرا آگے جھک کر میری پیشانی پر شرعی رشتےکی رو سے ایک مہرِ محبت ثبت کی اور وضو کرنے اُٹھ کھڑا ھوا۔ جب کہ میرا دل بے اختیار کہہ اُٹھا کہ فَبِأَيِّ آلاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ "اور تم اپنے رَب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤگے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎