بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

وہ 80 افراد جن کے پاس ہے دنیا کی آدھی دولت!

  منگل‬‮ 17 اپریل‬‮ 2018  |  1:03

دنیا بھر میں صرف 80 افراد ایسے ہیں جن کی کل دولت اتنی ہے جتنی ساڑھے 3 ارب سے زيادہ غریب ترین آبادی کی کل دولت۔غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے ایک عالمی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2009ء سے اب تک ان امیر ترین 80 افراد کی دولت میں دوگنا اضافہ ہوا ہے جبکہ اسی عرصے میں دنیا کی غریب ترین 50 فیصد آبادی کی دولت میں کمی واقع ہوئی ہے۔امیر ترین ایک فیصد اور غریب ترین 50 فیصد افراد کے پاس کتنی دولت ہے،اس کے لیے ‘آکس فیم’ نامی ادارے نے مالیاتی خدمات پیش

مالیاتی خدمات پیش کرنے والے سوئٹزرلینڈ کے ایک ادارے کریڈٹ سوئس اور معروف جریدے فوربس کی سالانہ ارب پتیوں کی فہرست استعمال کی اور مختلف جائزوں کے ذریعے پایا کہ ایسے افراد کی تعداد 80 ہے جو دنیا کی غریب ترین 50 فیصد آبادی کے برابر دولت رکھتے ہیں۔ چار سال قبل 388 ارب پتیوں کی کل دولت دنیا کے ان غریب ترین 50 فیصد کے برابر تھی، جو اب صرف 80 ہاتھوں تک آ گئی ہے۔ان 80 افراد میں سے 35 امریکی شہری ہے، جن کی کل دولت 2014ء تک 941 ارب ڈالرز تھی۔ دوسرے نمبر پر جرمنی اور روس کے سات، سات افراد اس فہرست میں شامل ہیں۔ مجموعی طور پر فہرست میں مردوں کا غلبہ ہے جن کی تعداد 80 میں سے 70 ہے جبکہ 50 یا ا سے زیادہ سال کے افراد کی تعداد بھی 68 ہے۔

یہ فہرست دیکھیں:

شمارنامدولت (ارب ڈالرز) بمطابق 2014ءملک
1بل گیٹس76امریکا
2کارلوس سلم ہیلو72میکسیکو
3امانسیو اورتیگا64اسپین
4ویرن بوفیٹ58امریکا
5لیری ایلیسن48امریکا
6چارلس کوچ40امریکا
7ڈیوڈ کوچ40امریکا
8شیلڈن ایڈلسن38امریکا
9کرسٹی والٹن37امریکا
10جم والٹن35امریکا
11لیلین بیٹن کورٹ35فرانس
12اسٹیفن پیرسن34سوئیڈن
13ایلس والٹن34امریکا
14روبسن والٹن34امریکا
15برنارڈ آرنالٹ34فرانس
16مائیکل بلومبرگ33امریکا
17لیری پیج32امریکا
18جیف بیزوس32امریکا
19سرگئی برن32امریکا
20لی کا-شنگ31ہانگ کانگ
21مارگ زکربرگ29امریکا
22مائیکل فیریرو27اٹلی
23الیکو دانگوتے25نائیجیریا
24کارل البریخت25جرمنی
25کارل ایکان25امریکا
26جارج سوروس23امریکا
27ڈیوڈ تھامسن23کینیڈا
28لوئی چی وو22ہانگ کانگ
29دیتر شوارز21جرمنی
30الولید بن طلال السعود20سعودی عرب
31فورسٹ مارس جونیئر20امریکا
32جیکولین مارس20امریکا
33جان مارس20امریکا
34جارج پاؤلو لیمن20برازیل
35لی شاؤ کی20ہانگ کانگ
36اسٹیو بالمر19امریکا
37تھیو البریخت جونیئر19جرمنی
38لیوناردو دیل ویچیو19اٹلی
39لیو بلاوٹینک19امریکا
40علی شیر عثمانوف19روس
41مکیش امبانی19بھارت
42ماسایوشی سون18جاپان
43مائیکل اوٹو18جرمنی
44فل نائٹ18امریکا
45تاداشی ینائی18جاپان
46گینا رائن ہارٹ18آسٹریلیا
47مائیکل فریڈمین18روس
48مائیکل ڈیل18امریکا
49سوسن کلاٹن17جرمنی
50ابیگیل جانسن17امریکا
51وکلٹر ویکسلبرگ17روس
52لکشمی متل17بھارت
53ولادیمر لیسن17روس
54چینگ یو-تنگ16ہانگ کانگ
55جوزف سفرا16برازیل
56پال ایلن16امریکا
57لیونڈ مائیکل سن16روس
58این کوکس چیمبرز16امریکا
59فرانکو پینال16فرانس
60ایرس فونٹبونا16چلی
61عظیم پریم جی15بھارت
62محمد العمودی15سعودی عرب
63گینادی تم چینکو15روس
64وانگ جیالن15چین
65چارلس ارگن15امریکا
66اسٹیون کوانڈٹ15جرمنی
67جرمن لاریا موتا ویلاسکو15میکسیکو
68ہیرلڈ ہیم15امریکا
69رے ڈیلیو14امریکا
70ڈونلڈ برین14امریکا
71جارج شیفلر14جرمنی
72لوئس کارلوس سارمنتو14کولمبیا
73رونلڈ پیرلمین14امریکا
74لورین پاول جابس14امریکا
75سرجی دیسال14فرانس
76جان فریڈرکسن14قبرص
77وجیت الیکپروف14روس
78جان پالسن14امریکا
79روپرٹ مرڈوک14امریکا
80ما ہواتینگ13چین

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎