بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ہم ایک ساتھ اندر نہیں جا سکتے

  بدھ‬‮ 10 جنوری‬‮ 2018  |  18:48

ایک عورت کسی کام سے گھر سے باہر نکلی تو گھر کے باہر تین اجنبی بزرگوں کو بیٹھے دیکھا ‘ عورت کہنے لگی‘میں آپ لوگوں کو جانتی نہیں لیکن لگتا ہے کہ آپ لوگ بھوکے ہیں۔چلیں اندر چلیں میں آپ لوگوں کو کھانا دیتی ہوں۔ان بزرگوں نے پوچھا ‘ کیا گھر کا مالک موجود ہے؟ عورت کہنے لگی ‘ نہیں ‘وہ گھر پر موجود نہیں۔انہوں نے جواب دیا ‘ پھر تو ہم اندر نہیں جائیں گے۔رات کو جب خاوند گھر آیا تو عورت نے اسے سارے معاملے کی خبر دی۔

وہ کہنے لگا‘ انہیں اندر لے کر

آﺅ۔عورت ان کے پاس آئی اور اندر چلنے کو کہا۔انہوں نے جواب دیا ‘ ہم تینوں ایک ساتھ اندر نہیں جاسکتے!عورت نے پوچھا : وہ کیوں ؟ایک نے یہ کہتے ہوئے وضاحت کی ‘اس کا نام ”مال“ ہے اور اپنے دوسرے ساتھی کی طرف اشارہ کیا اور اس کا نام ” کامیابی “ ہے اور تیسرے ساتھی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس کا نام ”محبت“ بتایا اور یہ کہتے ہوئے بات مکمل کی کہ اپنے خاوند کے پاس جاﺅ اور مشورہ کر لو کہ ہم میں سے کون اندرآئے ؟ عورت نے آکر خاوند کو سارا ماجرا سنایا۔وہ خوشی سے چلا اٹھا اور کہنے لگا‘

اگر یہی معاملہ ہے تو ”مال “ کو اندر بلا لیتے ہیں‘ گھر میں مال و دولت کی ریل پیل ہو جائے گی !عورت نے خاوند سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ‘کیوں نہ ”کامیابی“ کو دعوت دیں ؟میاں بیوی کی یہ باتیں ان کی بہو گھر کے ایک کونے میں بیٹھی سن رہی تھی‘اس نے جلدی سے اپنی رائے دی‘کیوں نہ ہم ”محبت“ کو بلا لیں اور ہمارا گھرانہ پیار و محبت سے بھر جائے !خاوند کہنے لگا ‘بہو کی نصیحت مان لیتے ہیں ،جاﺅ اور ”محبت“ کو اندر لے آﺅ۔عورت باہر آئی اور بولی آپ میں سے ”محبت “کون ہے ؟وہ ہمیں مہمان نوازی کا شرف بخشے!گھر والوں کا مطلوبہ شخص اٹھا اور اندر جانے لگا تو اس کے دونوں ساتھی بھی کھڑے ہو گئے اور اس کے پیچھے چلنے لگے‘ عورت حیران و پریشان ان کا منہ دیکھنے لگی‘ عورت نے ” مال “ اور ”کامیابی“ سے کہا‘ میں نے تو صرف ”محبت“ کو دعوت دی تھی،آپ دونوں کیوں ساتھ جا رہے ہیں ؟دونوں نے جواب دیا اگر تم نے ” مال “ یا ”کامیابی “ میں سے کسی کو بلایا ہوتاتو باقی دونوں باہر رہتے لیکن تم نے کیونکہ ” محبت “ کو بلایا ہے‘ یہ جہاں ہو‘ ہم اس کے ساتھ ہوتے ہیں یعنی جہاں ” محبت “ ہو گی، وہاں ” مال “ اور ” کامیابی“ بھی ملیں گے۔

اپنے دل میں اور اپنے عزیزوں اور ساتھیوں کے دلوں میں محبت پیدا کیجئے،آپ ایک کامیاب شخصیت کے مالک بن جائیں گے۔یاد رکھئے ! اگر آپ محبت کے ساتھ دوسروں سے پیش آئیںگے تو آپ کی مثال اس چراغ کی سی ہے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎