بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹس کی فہرست جاری،پاکستانی کی عالمی رینکنگ میں بہتری،اب کس نمبرپر آگیا؟جانیئے

  جمعرات‬‮ 11 جنوری‬‮ 2018  |  23:54

 پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری دیکھی گئی ۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے اپنی سالانہ فہرست جاری کی ہے جس میں پاسپورٹس کی طاقت کا معیار بغیر ویزہ، ای ویزہ یا ویزہ آن ارائیول کو قرار دیا گیا۔فہرست کے مطابق ایک بار پھر جرمن پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین قرار پایا جس کے شہری 177 ممالک میں ویزے کے بغیر یا وہاں پہنچنے پر ویزہ حاصل کرلیتے ہیں اس فہرست میں اب پاکستان 101نمبرپر آگیا ہے جبکہ افغانستان 104 نمبرپر ہے۔ٗگزشتہ سال یہ تعداد 176 تھی۔

دوسرا نمبر ایشیائی ملک سنگاپور کا ہے جس کے شہریوں کو

176 ممالک میں جانے کیلئے پہلے ویزہ لگوانے کی ضرورت نہیں۔یورپی ملک سوئیڈن، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، اٹلی، ناروے، برطانیہ جبکہ ایشیائی ملک جاپان مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے، جن کے شہریوں کیلئے 175 ممالک ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت موجود ہے۔چوتھے نمبر پر آسٹریا، بیلجیئم، لگسمبرگ، نیدرلینڈ، اسپین اور سوئٹزرلینڈ رہے، جن کے شہریوں کو یہ چھوٹ 174 ممالک میں حاصل ہے۔آئرلینڈ، پرتگال، جنوبی کوریا اور امریکا کے پاسپورٹس رکھنے والے 173 ممالک میں بغیر ویزہ کے جاسکتے ہیں جبکہ کینیڈا کے شہریوں کو یہ چھوٹ 172 ممالک میں ملتی ہے۔بھارت فہرست میں 86 ویں نمبر پر ہے جس کا پاسپورٹ رکھنے والے 49 ممالک میں ویزہ فری انٹری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں ٗدوسری جانب دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی بات کی جائے تو افغانستان سرفہرست ہے جس کے پاسپورٹ ہولڈر 24 ممالک میں ویزہ فری انٹری کے حقدار ہیں اس کے بعد عراق اور شام کا نمبر آتا ہے جہاں کے شہری بالترتیب 27 اور 28 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری دیکھی گئی ۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے اپنی سالانہ فہرست جاری کی ہے جس میں پاسپورٹس کی طاقت کا معیار بغیر ویزہ، ای ویزہ یا ویزہ آن ارائیول کو قرار دیا گیا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎