بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

سعودی عرب میں پاکستانیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ،افسوسناک واقعے کے بعد ہر آنکھ اشکبار

  جمعہ‬‮ 12 جنوری‬‮ 2018  |  2:35

سعودی عرب میں سرکاری اسپتال کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں پانچ پاکستانی مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع معروف سرکاری اسپتال کے ایک پرانے حصے کو توڑنے کا عمل جاری تھا کہ ملبہ مزدوروں پر آگرا۔کنگ سعود میڈیکل کمپلیکس کے اولڈ لیب بلڈنگ کو توڑنے کا کام جاری تھا اور ذرائع کے مطابق یہاں کام کرنے والے تمام مزدور پاکستانی تھے۔محکمہ شہری دفاع کے حکام کے مطابق اچانک عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں پانچ پاکستانی جاں بحقاور دیگر

جاں بحقاور دیگر تین زخمی ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ اسپتال کے اس حصے کو پہلے ہی خالی کرالیا گیا تھا اور اسے گرانے کا عمل جاری تھا لہٰذا اس کے گرنے سے اسپتال کی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوں گی۔کنگ سعود میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ترکی النفیسہ نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی جبکہ سول ڈیفنس اور پولیس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔اسپتال کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کے سلسلے میں وزارت صحت نے اسپتال کے پرانے اور استعمال نہ ہونے والے حصوں کو توڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس پر کام حال ہی میں شروع ہوا تھا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎