بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بشریٰ مانیکا سے عمران خان کی پہلی ملاقات کب ہوئی کتنے بچوں کی ماں اور عمر کتنی ہے، تفصیلات سامنے آگئیں

  جمعہ‬‮ 12 جنوری‬‮ 2018  |  12:41

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے خبریں اس وقت میڈیا پر زیر گردش ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے اپنی روحانی رہنما بشریٰ مانیکا کے ساتھ تیسری شادی کر لی ہے تاہم تحریک انصاف کی جانب سے جاریبیان کے مطابق عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں شادی کا پیغام بھیجا ہے۔

بشریٰ مانیکا کون ہیں اور عمران خان نے انہیں شادی کیلئے کیسے پسند کیا، قارئین کی دلچسپی کیلئے یہاں یہ بھی یہاں بتاتے چلیں کہ بشریٰ مانیکا کے حوالے سے اس سے قبل

بھی رپورٹس میڈیا کی زینت بن چکی ہیں مگر اس وقت ان کا اصل نام زیادہ سامنے نہیں آسکا بلکہ وہ اپنی عرفیت کے باعث مشہور ہوئیں۔ ان کی عرفیت پنکی آنٹی ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق بشریٰ مانیکا عرف پنکی آنٹی سے عمران خان کی پہلی بار ملاقات 2015 میں این اے 154 (لودھراں) کے ضمنی انتخاب سے قبل ہوئی تھی۔عمران خان کی ممکنہ اہلیہ بشری مانیکا پانچ بچوں کی ماں ہیں، بشری مانیکا نے حال ہی میں اپنے سابق شوہرخاورفرید مانیکا سے خلع لی ہے، بشری مانیکا کی عمر50 سال کے لگ بھگ ہے اورتعلق پاکپتن کے وٹوخاندان سے ہے۔بشری کے سابق خاوند خاورفرید مانیکا کسٹمزافسرہیں اوران کے والد غلام فرید مانیکا وفاقی وزیر رہے ہیں، بشری کے دو بیٹوں ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا نے 2013 میں ایچ ای سن کالج لاہور سے گریجویشن مکمل کی جبکہ اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک مقیم ہیں، تین بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی مہرو مانیکا رکن صوبائی اسمبلی میاں عطا مانیکا کی بہو ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎