زینب کے قتل کیخلاف احتجاج!اینکر پرسن اقرارالحسن نے ایسی ویڈیوشیئر کردی کہ دیکھ کر آپ کو شدید غصہ آئیگا

  جمعہ‬‮ 12 جنوری‬‮ 2018  |  13:11

 قصور میں زینب کے قتل کی لرزہ خیز واردات کے خلاف پورا شہر سراپا احتجاج ہے، احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے ڈی سی او آفس میں گھسنے کی کوشش کی تو پولیس نے سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اب تک 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن اقرار الحسن بھی قصور میں واقعے کی کوریج کیلئے موجود ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوشیئر کی ہے جس میں ایک زخمی شخص کو تڑپتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک ادھیڑ عمر شخص کو کمر میں گولی لگی ہے اوروہ سڑک پر ہی تڑپ رہا ہے۔اقرارالحسن نے لکھا کہ ” قصور میں کچھ دیر پہلے یہ سب کچھ ہوا ہے، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی گئی

فائرنگ کی گئی اور پنجاب کے وزیر قانون مجھے کہہ رہے ہیں کہ آپ لوگوں کو اشتعال دلا رہے ہیں، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں “۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎