Daraz.pk

سید نور اور صائمہ کی طلاق کی خبریں آتی رہیں اور حقیقت کیا نکلی ، دونوں نے کیا پیغام جاری کر دیا

  بدھ‬‮ 14 فروری‬‮ 2018  |  16:43

پاکستان کے معروف فلمی ہدایتکار سید نور اور ان کی اہلیہ صف اول کی فلم اسٹار صائمہ نور نے علیحدگی اور طلاق کی خبروں کی تردید کر دی۔دونوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ان تمام خبروں کو بے بنیاد اور افواہ قرار دیتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارے بارے میں گردش کرنے والی خبر انتہائی گھٹیا اور بے ہودہ ہے، ہم دونوں ایک ہیں اور خوش و خرم زندگی بسر کر رہے ہیں اور انشا اللہ مرتے دم تک ساتھ رہیں گے۔ سید نور کا کہنا تھا کہ ان کی طلاق اور علیحدگی سے متعلق خبریں اس سے پہلے بھی گردش کر رہی تھیں جن پر ردعمل دینا مناسب نہیں سمجھا تاہم ان خبروں پر ان کا بہت دل دکھا ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز لالی ووڈ کی اس جوڑی کی علیحدگی کی

Daraz.pk

کی علیحدگی کی خبر سامنے آئی تھی جبکہ اس سے قبل بھی دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں چل رہی تھیں جس پر آج سید نور اور ان کی اہلیہ صائمہ نور کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔

Daraz.pk

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎