بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

یہ میرا نوکر ہے

  پیر‬‮ 9 اپریل‬‮ 2018  |  3:04

ایک واقعہ اکبر الہ آبادی مرحوم کا ہے کہ ان کا بچہ بیرون ملک تعلیم حاصل کر کے لوٹا تو یہ سادہ لباس پہنے بچےکو لینے ایئرپورٹ پر پہنچے تو بیٹے کےساتھ آئے دوستوں نے جب ان کے بارے میں پوچھا کہ یہ شخص کون ہے؟ تو بچے کو یہ بتاتے ہوئے شرم آئی کہ میں پینٹ کوٹ میں ملبوس ایک دیہاتی کو والد کہوں.انگلش میں کہنے لگا کہ یہ میرا نوکر ہے. جس پر اکبر آلہ آبادی مرحوم نے تاریخی شعر کہا تھا کہہم ایسی کل کتابیں قابل ضبطی سمجھتے ہیں جن کو پڑھ کر بچے باپ کو خبطی

باپ کو خبطی سمجھتے ہیں دو چار لفظ انگلش یا سائنس کے کیا آجاتے ہیں تو یہ بھول جاتے ہیں کہ ان کی اس کامیابی میں والدین کی محنت بھی شامل ہے جس پر ان کا مشکور ہونے کے بجائے

ان کو خدا کی پناہ پاگل و ناجانے کیا کیا کہتے ہیں. تو آئیے اپنے نفس کو یہ باور کروائیں کہ جس ماں باپ نے ہمیں گویائی کا طریقہ سکھایا، انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا اور سب سے بڑھ کر ہمارے دنیا میں آنے کا سبب بنے ان کے سامنے ہماری کچھ حیثیت نہیں ہے اپنی تمام تر عقلمندی کو خاک میں ملادیں ان کے آگے خود کو ویسا ہی خیال کریں جیسا کسی کہ بچپن میں کیا کرتے تھے جب کوئی چیز دیکھتے یا سنتے تو ان سے پوچھا کرتے کہ یہ کیا ہے؟

تاکہ ہمارے بچے ہمارا لحاظ کریں ورنہ جس طرح زمانہ جدت کی طرف جا رہا ہے آج اگر ہم موبائل، کمپیوٹر و دیگر چیزیں استعمال کرنے میں ماہر اور ہمارے والدین ان سے ناآشنا ہیں تو کل کلاں اس سے جدید آلات ایجاد ہوں تب ہم ان سے نابلد اور ہمارے بچے ان کے پرزے پرزے سے واقف ہوں گے. اللہ مجھ سمیت ہر ایک کو والدین کی قدر اور خدمت کرنے کی توفیق عطا کرے...آمین

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎