بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

خبردار! مردوں کی وہ پسندیدہ عادت جو انہیں چپکے سے بانجھ بنا رہی ہے

  اتوار‬‮ 15 اپریل‬‮ 2018  |  4:12

اگر آپ بہت زیادہ ٹی وی دیکھنے کے شوقین ہیں تو یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ یقینا اس عادت سے توبہ کرلیں گے. یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ کثرت سے ٹی وی دیکھنے والے مردوں کی تولیدی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے اور ان میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت پریشان کن حد تک کم رہ جاتی ہے. ویب سائٹ مینز ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے سائنسدانوں نے کی ہے جس میں روزانہ پانچ گھنٹے یا اس سے زائد وقت کے

زائد وقت کے لئے ٹی وی دیکھنے والے مردوں کی تولیدی صحت کا مطالعہ کیا گیا. تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ان مردوں میں سپرم کا ارتکاز تقریباً 29 فیصد کم تھا جبکہ ٹی وی نہ دیکھنے والے مردوں کی نسبت ان میں سپرم کی تعداد تقریباً 34 فیصد کم تھی.

تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ اتنے ہی وقت کے لئے کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کی مردانہ صحت پر اتنے برے اثرات مرتب نہیں ہورہے تھے. سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ غالباً اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹی وی دیکھنے کے دوران ہم جسمانی اور ذہنی طور پر تقریباً بے کار ہوتے ہیں اور زیادہ ہلنے جلنے کی زحمت نہیں کرتے. اس کے برعکس چند گھنٹوں کے لئے بیٹھ کر کمپیوٹر استعمال کرنے کے دوران کم از کم ہمارا ذہن متحرک رہتا ہے

جبکہ ہم وقتاً فوقتاً چہل قدمی بھی کرسکتے ہیں. ماہرین کے مطابق اچھی مردانہ صحت کے لئے ہمیں جسمانی طور پر متحرک رہنے کی ضرورت ہوتی ہے. اگر ہم جسمانی مشقت نہیں کرتے، ورزش بھی نہیں کرتے اور اس کے ساتھ کثرت سے ٹی وی بھی دیکھتے ہیں تو یقینا ہمیں بانجھ پن کے لئے تیار رہنا چاہئیے :-

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎