بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


واٹس ایپ کا ڈیلیٹ شدہ میسج اصل میں ختم نہیں ہوتا بلکہ یہ کام کرنے والا صارف ڈیلیٹ شدہ میسج دیکھ سکتا ہے واٹس ایپ کا ایسا نقص سامنے آگیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

  منگل‬‮ 13 مارچ‬‮ 2018  |  14:48

پیغام رسانی کی مقبول موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ڈیلیٹ کیا گیا مسیج درحقیقت ختم نہیں ہوتا بلکہ ریپلائی کی صورت میں بھیجا گئے صارف کوڈیلیٹ شدہ ٹیکسٹ اس کے پاس موجودرہتا ہے، معروف ویب سائٹ کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق ایک معروف ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پیغام رسانی کی مقبول موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ڈیلیٹ کیا گیا مسیجدرحقیقت ختم نہیں ہوتا بلکہ ریپلائی کی صورت میںبھیجا گئے صارف کوڈیلیٹ شدہ ٹیکسٹ اس کے پاس موجودرہتا ہے۔ ویب سائٹ نے سکرین شارٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ ایک صارف نے مقررہ وقت کے

اندر پیغام ڈیلیٹ کردیا تاہم جب دوسرے فرد نے اس کا ریپلائی دیا تو وہ ڈیلیٹ شدہ ٹیکسٹ اس کے پاس موجود تھا۔ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اینڈروئیڈ اور ونڈوز اسمارٹ فونز میں استعمال ہونے والے واٹس ایپ کے گروپ اور پرائیویٹ چیٹ باکس میں ڈیلیٹ ہونے والا میسج حقیقت میں ختم نہیں ہوتا بلکہ ریپلائی کی صورت میں وہ ٹیکسٹ موجود رہتا ہے۔ دوسری جانب واٹس ایپ نے فیچر کے اس نقص پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ نے ڈیلیٹ فیچر متعارف کرایا تھا جس میں 7 منٹ کے اندر اندر پیغام بھیجنے والا اپنا میسج ڈیلیٹ کرسکتا تھا اور ڈیلیٹ ہونے کی صورت میں بھیجنے والے اور موصول کرنے والے کے پاس سے وہ پیغام ختم ہوجاتا تھا۔خیال رہے کہ واٹس ایپ نے اپنا ڈیلیٹ فیچر گزشتہ سال ہی متعارف کروایا تھا جس پر صارفین نے اسے ایک عمدہ اور تعمیری اضافہ اور سہولت قرار دیا تھا ۔ معروف ویب سائٹ کی ریسرچ اگر صحیح ثابت ہوتی ہے تو اس سے واٹس ایپ صارفین کے اس ایپلیکیشن پر اعتماد کو ٹھیس پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس پر ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم صارفین نے اس حوالے سے اب محتاط انداز اختیار کر لیا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎