بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

قاتل مچھلی نے بحیرہ روم کا رخ کرلیا،کلر فش کی لمبائی کتنی ہے اور اس میں سے خارج ہونیوالا زہر کیا تاثیر رکھتا ہے،جانئے

  جمعہ‬‮ 23 مارچ‬‮ 2018  |  17:21

قاتل مچھلی نے بحر روم کا رخ کر لیا،کلر فش سے خارج ہونے والا زہر اپنی تاثیر میں "سائنائیڈ گیس" سے 1250 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابقآئندہ موسم سرما میں یہ مچھلی بحر روم میں نمودار ہو گی۔ بحیرہ روم سے 8 عرب ممالک کے ساحل ملتے ہیں، ان ممالک میں 22.5 کروڑ سے زیادہ افراد بستے ہیں اور ہر سال کروڑوں سیاح ان ممالک کا دورہ کرتے ہیں۔قاتل مچھلی کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 50 سینٹی میٹرہوتی ہے اور اس کا اصلی ٹھکانہ بحر ہند اور بحر الکاہل ہے۔ بحر روم میں پہلی مرتبہ یہ

style="text-align: right;">مرتبہ یہ 2014 میں اٹلی میں نمودار ہوئی۔ اس کے ایک برس بعد مالٹا اور کروئیشیا میں دیکھی گئی اورپھر 2016 میں یونان کے جزیرے کریٹ میں ظاہر ہوئی۔ محققین کی توجہ حاصل کرنے کے بعد قاتل مچھلی کے بارے میں یہ انکشاف ہوا کہ یہ مصر اور اسرائیل میں بعض افراد کی ہلاکت کا سبب بنی۔ برطانوی اخبار ٹائمز کے مطابق اس کو چھونے والا سنگین پیچیدگیوں کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے، اِلا یہ کہ پکڑنے والا یہ جانتا ہو کہ اسے اپنا ہاتھ کہاں رکھنا ہے۔قاتل مچھلی کے زہر اور خطرے کے سبب مصر میں اس کا شکار ، فروخت اور بازاروں میں لانا ممنوع ہے۔اس وقت قاتل مچھلی بڑی تعداد میں نہر سوئز پہنچ کر مچھلیوں کے پسندیدہ دسترخوان کا رخ کر رہی ہے جہاں یورپی ممالک میں پناہ کے طالب درانداز ڈوب جانے کے بعد قاتل مچھلی کی خوراک بن جاتے ہیں۔ترکی میں اس مچھلی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں جس کا وزن بعض مرتبہ 5 کلو گرام تک پہنچ جاتا ہے۔

حکام نے ساحلی شہروں کی آبادی کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ننگے ہاتھوں سے اسے نہ چھوئیں بلکہ پلاسٹک کے برتن کے ذریعے پانی سے نکالیں اور پھر کسی گہرے گڑھے میں دفن کر دیں۔یورپی یونین نےبحر روم میں toadfish (قاتل مچھلی) کو پھیلنے سے روکنے کے لیے قریبا 3 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی رقم خرچ کی ہے۔ اس سلسلے میں فی کلو مچھلی کے عوض 4 ڈالر کی رقم ادا کی جا رہی ہے تا کہ مچھیروں کی اس کے شکار کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے اور سمندر اس مچھلی اور اس کی آفت سے محفوظ رہے۔اس مچھلی کو 1789 میں جرمن سائنس داںJohann Friedrich Gmelin نے دریافت کیا تھا۔ جوہان 1804 میں 56 برس کی عمر میں فوت ہو گیا۔ اس نے اس مچھلی کو سائنسی اصطلاح کے طور پرLagocephalus Sceleratus کا نام دیا تھا۔ تاہم عالمی سطح پر یہ مچھلیsilver-cheeked toadfish کے انگریزی نام سے جانی جاتی ہے کیوں کہ اس کا رنگ چاندی جیسا ہوتا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎