بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

کترینہ کیف کے والد کا کشمیر سے ہے، والدین میں جدائی ہو گئی تھی

  منگل‬‮ 13 مارچ‬‮ 2018  |  18:09

کترینہ کیف کے والد کون ہیں، وہ کیا کرتے ہیں اور کہاں رہتے ہیں اس بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں۔یہ بات واقعی حیران کن ہے کہ کترینہ کیف کی اپنے والد کیساتھ موجودہ عرصے میں کوئی تصویر موجود نہیں ہے، حالانکہ ان کی اپنی بہنوں کے ہمراہ اکثر تصاویر سامنے آتی رہتی ہیں۔ ان کا اپنی فیملی کیساتھ نہایت محبت کا سلوک ہے، وہ اکثر چھٹیاں بھی اپنے خاندان کے ہمراہ گزارتی ہیں۔ہانگ کانگ میں جنم لینے والی کترینہ کیف کا شمار بالی وڈ کی ٹاپ ہیروئنز میں ہوتا رہا ہے۔ کترینہ نے اپنے کریئر کا آغاز گرچہ

کا آغاز گرچہ بوم جیسی فلاپ فلم سے کیا تھا لیکن جلد ہی ہیلو لندن ، ویلکم اور سنگھ از کنگ جیسے فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کر لی۔فلم دھوم -3، ایک تھا ٹائیگر اور جب تک ہے جان جیسی فلموں نے انھیں بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں کی فہرست میں لا کر کھڑا کیا۔ کترینہ کا اصل نام کترینہ ترکیوٹ ہے، ان کی والدہ سوزین ایک چیرٹی ورکر اور قانون کے شعبے سے منسلک ہیں، ان کے والد محمد کیف کا تعلق کشمیر سے ہے اور وہ ایک بزنس مین ہیں۔واضح رہے کہ کترینہ کا بچپن نارمل نہیں تھا اور ان کی فیملی لائف ڈسٹرب تھی، کترینہ سمیت ان کی تمام بہنوں کی پرورش ان کی والدہ نے کی،

کیونکہ کترینہ کے والدین کے درمیان ان کے بچپن میں ہی علیحدگی ہو گئی تھی جس کے بعد اداکارہ کے والد نیویارک شفٹ ہو گئے تھے۔کترینہ کا اپنے والد سے رابطہ کافی عرصے سے منقطع ہے، ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی کسی چیز میں والد حصے دار نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جب میں اپنے دوستوں کو اپنے والد کیساتھ دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ کاش میرے پاس صرف یہ ہوتا… لیکن شکایت کی بجائے میں اپنے موجودہ حال پر مطمئن ہوں!

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎