بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سبز چائے جوڑوں اور گٹھیا کے درد میں بھی مفید ہے، تحقیق

  بدھ‬‮ 5 دسمبر‬‮ 2018  |  19:18

امریکی سائنسدانوں نے سبز چائے میں ایک کیمیائی مرکب (کمپاؤنڈ) دریافت کیا ہے جو گٹھیا، بافتوں کی جلن اور جوڑوں کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔

جوڑوں کے درد میں جسم کا قدرتی دفاعی نظام بگڑجاتا ہے جس سے جوڑوں پر سوزش اور سوجن آجاتی ہے، ہڈیاں بھربھری ہوجاتی ہیں اور کرکری ہڈیاں (کارٹلیج) تباہ ہونے لگتی ہے۔ گٹھیا کا علاج مہنگا اور صبر آزما ہوتا ہے لیکن اگر امنیاتی نظام کو دبانے والی دوائیں کھائی جائیں تو اس کے بدن پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے سبز چائے میں

ایپی گیلوکیٹشن 3 گیلیٹ (ای جی سی جی) مرکب دریافت کیا ہے، اس کمپاؤنڈ کو جب جوڑوں کی سوجن میں مبتلا مریضوں کو 10 روز تک دیا گیا تو ان کی سوجن دور ہوگئی اور ان کی شدت بھی کم ہونے لگی۔

اگرچہ ای جی سی جی پہلے بھی سوزش کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے لیکن اب ثابت ہوا ہے کہ وہ ٹشو کی تباہی اور جلن پیدا کرنے والے پروٹین ٹی اے کے ون کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  سائنسدانوں کے مطابق سبز چائے کے ٹی اے کے ون کو روکنے کی دریافت کے بعد سبز چائے کو بطور دوا استعمال کیا جائے گا۔ اس سے قبل سبزچائے کینسر، جگر کے امراض، امراضِ قلب، سوزش اورجلن اور کولیسٹرول کے خلاف مؤثر پائی گئی ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎