بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اسلام آبادعیاشی کا اڈہ بن گیا، کم سن لڑکیاں، شراب اور سوٹے۔۔شام ڈھلتے ہی شہر میں کیا شرمناک کام شروع ہو جاتا ہے،فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی کون کر رہا ہے،پولیس کارروائی کیوں نہیں کرتی ؟جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے آئی جی کو طلب کر لیا

  پیر‬‮ 16 اپریل‬‮ 2018  |  18:05

وفاقی دارالحکومت میں لاقانونیت، جرائم، منشیات ، جسم فروشی اور عیاشی کے اڈوں پر پولیس کی سرزنش ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے آئی جی اسلام آباد کو کل طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت اور جرائم پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نوٹس لیتے ہوئے کل آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا ہے۔ پولیس کی ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ کوہسار خالد اعوان کی سرزنش کرتے ہوئے

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ پولیس ذمہ داریاں

ادا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دئیے کہ اسلام آباد جرائم، منشیات ، جسم فروشی اور عیاشی کا گڑھ بن چکا ہے۔ آئی جی اور ایس ایس پی بتائیں کہ قحبہ خانے اور شراب فروشی کے اڈوں کے خلاف اب تک کیا کارروائی کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شراب فروشی اور جسم فروشی کے اڈوں سمیت نائٹ کلبز کا انکشاف بھی مختلف میڈیارپورٹس میں ہوتا رہا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎