بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

پاکستان کے وہ بلند ترین پہاڑ جن سے پاکستانی بھی واقف نہیں

  منگل‬‮ 17 اپریل‬‮ 2018  |  13:10

پاکستان میں 100 سے زائد ایسے پہاڑ پائے جاتے ہیں جن کی بلندی 5000 میٹر سے زائد ہے- دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں سے میں 5 پاکستان میں واقع ہیں- اور انہیں دنیا کی خطرناک ترین پہاڑ بھی قرار دیا جاتا ہے- تاہم پاکستان میں چند ایسے پہاڑ بھی واقع ہیں جو زیادہ مشہور و مقبول نہیں ہیں اور ان پہاڑوں سے خود پاکستانیوں کی بڑی اکثریت بھی واقف نہیں- یہ پہاڑ نہ صرف بلند ترین ہیں بلکہ انتہائی خوبصورت بھی ہیں- آئیے آج انہی پہاڑوں کے بارے میں جانتے ہیں-Gasherbrum IV یہ دنیا کا 17واں سب سے بلند

سے بلند ترین اور پاکستان کا چھٹا سب سے بلند ترین پہاڑ ہے- یہ پہاڑ ہمالیہ کے قراقرم سلسلے میں واقع ہے اور اس کی بلندی 7925 میٹر ہے- Distaghil Sar گلگت بلتستان میں واقع اس پہاڑ کی بلندی 7885 میٹر ہے- یہ دنیا کی 9ویں جبکہ پاکستان کی 7ویں بلند ترین چوٹی ہے- Khunyang Chhish یہ خوبصورت پہاڑ بھی قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے- اس پہاڑ کی بلندی 7823 میٹر ہے اور یہ دنیا کا 21واں جبکہ پاکستان کا آٹھواں بلند ترین پہاڑ ہے-

K1 - Masherbrum پاکستان میں واقع یہ پہاڑ دنیا کا 22واں بلند ترین پہاڑ ہے جبکہ بلندی کے اعتبار سے پاکستان میں اس نواں نمبر ہے- اس پہاڑ کی بلندی 7821 میٹر ہے- Batura Sar بٹورا سر دنیا کی 25ویں بلند ترین جبکہ پاکستان کی 10 ویں بلند ترین چوٹی ہے- یہ چوٹی قراقرم سلسلے میں واقع ہے اور پاسو گاؤں اور ہنزہ وادی کے درمیان پائی جاتی ہے- اس چوٹی کی بلندی 7795 میٹر ہے-

Kanjut Sar کنجوٹ سر دنیا کی 26ویں بلند ترین جبکہ پاکستان کی 11ویں بلند ترین چوٹی ہے- یہ پہاڑ گلگت بلتستان کے قراقرم سلسلے کے درمیان واقع ہے- اس پہاڑ کی بلندی 7760 میٹر ہے- Batura II بٹورا 2 کو ہنزہ کنجی یا پھر چوٹی نمبر 31 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- یہ چوٹی بھی گلگت بلتستان کے قراقرم سلسلے میں واقع ہے- اس پہاڑ کی بلندی 7762 میٹر ہے- Tirich Mir ترچ میر ہندو کش پہاڑی سلسلے کا سب سے بلند ترین پہاڑ ہے- یہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں واقع ہے اور اس کی بلندی 7708 میٹر ہے-

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎