بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

مٹی کے برتن سے پانی پینے کے حیران کن فوائد جنہیں جان کر آپ اپنا گھر مٹی کے برتنوں سے بھر لیں گے

  منگل‬‮ 17 اپریل‬‮ 2018  |  17:54

فریج میں پانی ٹھنڈا کر کے پینے کے با نسبت مٹکے میں پانی محفوظ کر کے پینا انسانی صحت کے لیے خوب فائدہ مند ہے۔ مٹی کے کولر یا مٹکے میں پانی محفوظ کرکے پینا صحت کے لیے انتہائی مؤثر اور مفید ہے۔ زمینی مٹی سے قدرتی طور پر بے شمار معدنیات اور وٹامنز حاصل ہوتے ہیں۔ اسی طرح مٹی کے برتن میں بھی یہ خصوصیت پائی جاتی ہے ۔ پہلے زمانے کے لوگ مٹی کے برتن سے پانی پیتے تھے کیونکہ ہمارے آباؤاجداد اس کی افادیت کو خوب جانتے تھے لیکن اب یہ رواج نہیں رہا۔ بہت ہی کم

بہت ہی کم لوگوں کے گھر میں آج کل مٹکے میں پانی رکھا جاتا ہے۔ مٹکے کے پانی کی خصوصیات میں سب سے اہم پانی کا ٹھنڈا رہنا ہے۔ مٹکے کا پانی ٹھنڈا رہتا ہے:مٹکے کے اندر پانی قدرتی طور پر ٹھنڈا رہتا ہے اور ساتھ ہی مٹی کی معدنیاتی نعمت سے بھی بھر پور رکھتا ہے ۔مٹکے کا پانی قدرتی طور پر بدلتے ہوئے موسم کے حساب سے ٹھنڈا رہتا ہے۔

الکلائن کی فراہمی :مٹی کے اندر قدرتی الکا لائن ہوتا ہے جو کہ جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھتا ہے ۔انسانی جسم میں ایسیڈک ایسڈ ہوتا ہے، مٹی میں الکلائن کی فراہمی ہونے کی وجہ سے یہ پیٹ درد، معدے کی سوزش، تیزابیت اور دیگر اندرونی درد کی شکایات کو دور رکھتا ہے۔ مٹکے یا مٹی کے برتن میں پانی محفوظ کر کے پینے سے یہ تمام فائدے حاصل ہوتے ہیں جو جسم کے لیے موثر ہیں۔

نظام ہاضمہ اور میٹا بولزم کو بہتر کرتا ہے: مٹکے کا پانی پینے سے میٹابولزم سسٹم بہتر ہوتا ہے۔ اس سے کوئی خطرناک کیمیکلز کا خدشہ لاحق نہیں ہوتا جب کہ پلاسٹک کی بوتل اور دیگر چیزوں میں اکثر خطرناک کیمیکل بی پی اے وغیرہ شامل ہوتا ہے۔ مٹکے کا پانی پینے سے نظام ہاضمہ اور جسم میں ٹیسٹوسٹیرون متوازن رہتا ہے۔ اس کے اندر معدنیات محفوظ ہونے کے باعث یہ معدے اور نظامہ ہاضمہ کو درست رکھتا ہے۔

گلے کے لیے مؤثر:فریج میں رکھے ہوئے ٹھنڈے پانی کو پینے سے اکثر گلے میں تکلیف کی شکایت ہوتی ہے کیونکہ یہ گلے کے غدود کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ لیکن مٹکے کا پانی ایک ہی درجہ حرارت پر برقرار رہتا ہے اور اس کے پینے سے گلے کی کوئی شکایت درپیش نہیں ہوتی اس لیے مٹکے کا پانی کھانسی، ٹھنڈ اور سانس کی تکلیف سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ :موسم گرما میں سورج پانی کی پیاس زیادہ لگتی ہے اس لیے دور جدید میں ہر کوئی فریج کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹھنڈا پانی پیتا ہے جو نقصان دہ ہے۔ گرمی میں مٹکے کا پانی استعمال کرنا جسم میں نیوٹریشن ،وٹامن گلوکوز کو متوازن رکھتا ہے اور ہیٹ اسٹروک کے خدشے سے محفوظ رکھتا ہےجب کہ مٹکے کا پانی دن بھر تازگی اور تسکین فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی صحت کو تحفظ دیتا ہے۔

 

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎