Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


گفتگو کے دوران نظریں کیوں چراتے ہیں؟

  بدھ‬‮ 5 دسمبر‬‮ 2018  |  16:50

ہم میں سے اکثر افراد گفتگو کے دوران کسی دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتے اور بہت سوں کو تو اس سلسلے میں سخت جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ لیکن ایسا ہوتا کیوں ہے؟ اس سوال کا جواب ایک نئی سائنسی تحقیق کے نتیجے میں دریافت ہوا، جس کے مطابق ہمارے دماغ

گفتگو کے دوران بیک وقت درست الفاظ کے بارے میں سوچنے اور سامنے والے فرد کے چہرے پر توجہ مرکوز کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔اس صورتحال کا سب سے زیادہ سامنا اس وقت کرنا پڑتا ہے، جب کوئی گفتگو کے دوران

مشکل الفاظ کا استعمال کرنا چاہ رہا ہو، ایسے حالات میں سامنے والے شخص کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا یا اس کے چہرے پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ترین امر ہوجاتا ہے۔ جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق کے لیے 26 افراد کا انتخاب کیا اور ان سے کہا گیا کہ وہ کمپیوٹر پر موجود چہروں کو گھورتے ہوئے الفاظوں کی ترتیب کا کوئی گیم کھیلیں۔

تاہم کمپیوٹر پر موجود چہروں کو دیکھتے ہوئے ان افراد کو الفاظ کے درمیان ربط قائم کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔محققین کے مطابق، 'اگرچہ کسی سے آنکھیں ملانا یا بولنا دو الگ الگ عمل ہیں۔ تاہم اکثر لوگ گفتگو کے دوران سامنے والے سے نظریں نہیں ملا پاتے اور ادھر ادھر دیکھنے لگتے ہیں'۔لہذا اگلی مرتبہ آپ سے بات کرتے ہوئے اگر کوئی اِدھر اُدھر دیکھ رہا ہو تو یہ مت سمجھیے گا کہ وہ آپ کو اہمیت نہیں دے رہا، یہ درحقیقت دماغ کی کارستانی ہوتی ہے جو الفاظ کی ترتیب اور چناؤ کے دوران سامنے والے کے چہرے پر توجہ مرکوز نہیں کرنے دیتا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎