بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


چائے کے 3 کپ روزانہ فالج کا خطرہ کم کریں

  بدھ‬‮ 5 دسمبر‬‮ 2018  |  12:16

 اگر تو آپ چائے یا کافی پینا پسند کرتے ہیں تو اچھی بات یہ ہے کہ یہ عادت دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی اور فالج کا خطرہ کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ میلبورن کے الفریڈ ہاسپٹل کی تحقیق میں بتایا گیا کہ

چائے یا کافی میں موجود کیفین مرکزی اعصابی نظام کو حرکت میں لاکر ایڈی نوسین نامی کیمیکل کے اثرات کو بلاک کرتا ہے جو کہ atrial fibrillation یا اطاقی فائبرلیشن کا باعث بنتا ہے۔چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

اطاقی فائبرلیشن دل کی دھڑکن کا سب سے عام مرض ہے جس میں دل بہت تیزی سے دھڑکتا ہے اور علاج نہ کرایا جائے تو فالج بھی ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ کیفین سے دل کی دھڑکن کے مسائل پیدا ہوتے ہیں ، تاہم کافی اور چائے وغیرہ اس سے بچاﺅ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں جس کی وجہ ان میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور ایڈی نوسین کو بلاک کرنے کی خصوصیت ہے۔ اس حوالے سے روزانہ 3 کپ ان مشروبات کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران 2 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ کیفین والے مشروبات کے استعمال سے دل کی دھڑکن کے مسائل کا خطرہ 13 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران ایسے 103 افراد کا جائزہ بھی لیا گیا جو ہارٹ اٹیک کا شکار ہوچکے تھے اور انہیں روزانہ 353 ملی گرام کیفین استعمال کرایا گیا تو دل کی دھڑکن میں بہتری آئی۔ چائے پینا جان لیوا مرض سے بچائے تاہم تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ چائے یا کافی کا بہت زیادہ استعمال ایسے عارضے کا خطرہ بڑھاتا ہے جس میں دل کے نچلے چیمبرز میں دھڑکن بہت تیز ہوجاتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج جریدے جرنل جے اے سی سی: کلینکل Electrophysiology میں شائع ہوئے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎