بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

’’بادشاہی مسجد مجھے دے دیں‘‘ بدلے میں ملک ریاض نے شاندار آفرکردی

  منگل‬‮ 15 مئی‬‮‬‮ 2018  |  17:53

بادشاہی مسجد ہمارے حوالے کر دیں، اسے بحال کردینگے، جتنا پیسہ لگا گا میں لگائوں گا، اس سے بہتر کوئی کام ہو ہی نہیں سکتا، اتنا ثواب ہےکہ ساری عمر کے لیے کافی ہے، ملک ریاض نے حکومت کو بڑی پیش کش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’’نقطہ نظر ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض نے حکومتکو بادشاہی مسجد کی بحالی کیلئے پیش کردی ہے۔ملک ریاض کا کہنا تھا کہ بادشاہی مسجد ہمارے حوالے کر دیں اسے بحال کر دیں گے ،یہ اللہ کا گھر ہے جو کرے گا اس

فائدہ ہو گا ، اس سے بہتر کوئی کام ہو ہی نہیں سکتا،اس کا بہت ثواب ہے، اس میں جتنا پیسہ لگے گا میں لگا دوں گا ،بادشاہی مسجد اگر اصل حالت میں بحال ہو جاتی ہے تو سب کو ثواب ہو گا۔پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار اور چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان لاہور مجیب الرحمن شامی نے پروگرام کے میزبان اجمل جامی سے گفتگو کرتے ہوئے بادشاہ مسجد کی حالت زار سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے وزیر اعلیٰ شہبا ز شریف سے کیا ایک بحریہ ٹاؤن مسجد کا انتظام دیکھیں اور دوسری جانب بادشاہ کی بنائی ہوئی اس مسجد کی حالت زار ؟ اس کے بعد کمیٹی بنائی گئی کامران لاشاری اس کے سربراہ مقرر ہوئے ، پھر اوقاف والے آ گئے ، آپس میں ٹکراؤ تھا ، مسجد کی دیوار ،چھتوں میں سوراخ ہیں ،کچرے کے ڈھیر لگے ہیں،کو ئی پرسان حال نہیں ہے ، چیف جسٹس باب پاکستان اور بادشاہی مسجد کی فریاد بھی سن لیں۔واضح رہے کہ چیئرمین بحریہ ٹائون اس سے قبل بھی پاکستان میں کئی عوامی فلاح کے منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کر چکے ہیں اور ان کے عوامی فلاح کے کئی منصوبے تکمیل کے مراحل میں بھی ہیں۔ملک ریاض مساجد کی تعمیر کے حوالے سے بھی مشہور ہیں اور ملک بھر میں کئی شاندار مساجدتعمیر کرا چکے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران بھی ملک ریاض نے اپنے شوق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھاکہ انہیں مساجد کی تعمیر کے حوالے سے خصوصی شغف ہے ۔ لال مسجد آپریشن کے بعد لال مسجد کی بحالی کے سلسلے میں بھی ملک ریاض سامنے آئے تھے اور لال مسجد کی ازسر نو تعمیر نو اور بحالی کیلئے آپ نے دل کھول کر اخراجات کئے تھے۔ماضی قریب میں ملک ریاضنے ازبکستان میں امام بخاری سائنٹیفک ریسرچ سینٹرکے قیام کیلئے بھی تاریخی رقم عطیہ کی تھی۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے سینٹر کی تعمیر کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا امدادی چیک ازبک سفیر کے حوالے کیا تھا۔امام بخاری سائنٹیفک ریسرچ سینٹر ازبکستان کے دارالحکومت ثمر قند میں تعمیر کیا جائے گا،امدادی چیک دینے کی تقریب اسلام آباد میں ازبک سفارتخاتے میں منعقد ہوئی تھی۔تقریب سے خطاب میں ملک ریاض نے کہا تھا کہ انھوں نے رواں سال کے آغاز میں اپنے دورے کے موقع پر ازبک نائب وزیر اعظم سے ملاقات میں سینٹر کے قیام کے لئے عطیہ دینے کا وعدہ کیا تھا،یہ امداد جدید سائنسی تعلیم ،تحقیق اور علم کے فروغ کے لئے بحریہ ٹاؤن کی کوششوں کامظہر ہے۔ازبک سفیر فرقت صدیقوف نے امدادی چیک دینے پر ملک ریاض کا شکریہ ادا کیا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎