بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

انسانی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ ماں بچے کی پیدائش کے بعد پیٹ میں دھماکہ ہونے سے جاں بحق

  جمعہ‬‮ 4 مئی‬‮‬‮ 2018  |  13:15

سعودی عرب میں زچگی کا عجیب واقعہ، بچے کی پیدائش کے بعد ماں پیٹ میں دھماکہ ہونے سے وفات پا گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر النماص میں زچگی کا ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس میں بچے کی آپریشن کے بعد پیدائش کے بعد ماں کے پیٹ میں دھماکہ ہونے کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی ہے۔ تغرید محمد العمری نامی حاملہ خاتون کو دردِ زہ محسوس ہونے پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ متوفیہ کے والد کے مطابق ن کی بیٹی امید سے تھیں۔ اس کی سہلیاں اوراقارب آنے والے

آنے والے مہمان کے لیے اسے تحائف بھجوا رہے تھے۔ جب ولادت کا وقت قریب آیا اور اسےدردِ زہ محسوس ہوا توہم اسے لے کر النماص کے زچہ وبچہ اسپتال پہنچے۔جبکہ دیکھ بحال کے لیے تغرید کی ماں بھی اسپتال میں موجود تھیں۔ڈاکٹروں کا کہنا تھاکہ بچے کی ولادت آپریشن کے ذریعے کرنا پڑے گی ،

ڈاکٹروں نےہمیں خون کا بندوبست کرنے کو بھی کہاجس پر ہم نے خون کی کچھ بوتلوں کا انتظام کر دیا۔ بچے کی ولادت کے بعد بھی اس کی بیٹی انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل رہی۔ڈاکٹروں نے اس کے لیے مزید پانچ بوتل خون کا تقاضہ کیا جسے پورا کر لیا گیا۔مزید تین گھنٹے کے انتظار کے بعد ڈاکٹر ہمارے پاس آیا۔ اس کا چہرہ اور کپڑے خون میں لت پت تھے۔ اس نے پریشان کن لہجے میں واقعہ بتایا کہ تغرید کے رحم میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ ڈاکٹر نے اپنی حالت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خون اس دھماکے کا نتیجہ ہے۔لڑکی کے والد نے بتایا کہ تغرید کی موت گردے کے ناکارہ ہونے کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ وہ اسے ایک دوسرے اسپتال میں لے جانے کی تیاری کر رہے تھے جب کہ النماص کے اسپتال کے ڈاکٹروں کا اصرار تھا کہ وہ مزید انتظار کریں۔ اپنی نوعیت کے اس انوکھے واقعہ پر حکام بھی حرکت میں آگئے ہیں اور عسیر کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر یحییٰ بن محمد آل شویل نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎