بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


گرمیوں میں جسمانی بو سے بچنے میں مددگار ٹوٹکے

  پیر‬‮ 8 اپریل‬‮ 2019  |  11:53

اگرچہ پسینہ آنا ایک قدرتی عمل ہے جو جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے تاہم اکثر افراد میں یہ جسمانی بو کا باعث بنتا ہے۔ موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے اور اب ہر گزرتے دن کے ساتھ درجہ حرارت میں اضافے کا ہی امکان ہے۔ ویسے یہ جان لیں کہ پسینہ بے بو ہوتا ہے درحقیقت سطح پر موجود بیکٹریا کا رابطہ پسینے سے ہوتا ہے تو جسمانی بو پیدا ہوتی ہے۔ پسینے کی ناگوار بو سے نجات کا آسان نسخہ اس موسم میں اگر آپ کو بھی بہت زیادہ پسینہ آتا ہےیا بو کے مسئلے کا

سامنا ہے تو اس سے نجات بہت آسان ہے۔جس کے آسان طریقے یہاں بتائے جارہے ہیں۔ کلون سے مدد لیں کلون بنیادی طور پر پانی پر مشتمل ہوتا ہے یا معمولی مقدار میں الکحل اس میں شامل ہوتا ہے، تو اس کا چھڑکاﺅ زیادہ پسینہ آنے پر بھی جسمانی بدبو کو دبا کر رکھتا ہے۔ عرق گلاب عرق گلاب کو نہانے کے پانی میں شامل کرنا پسینے سے پیدا ہونے والی بو کو دور کرتا ہے۔ یہ قدرتی طور پر ٹھنڈک پہنچانے میں مددگار اور فطرت کا پرفیوم ہے۔ جسمانی بو کو ناگوار بنانے والی غذائیں نہانے کے پانی میں کلون نہانے کے پانی میں کلون کا اضافہ کرنا بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، یا نہانے کے آخری ڈونگے میں اس کی کچھ مقدار کا اضافہ کریں جو کہ ٹھنڈک بھی پہنچاتا ہے۔بیکنگ سوڈا بیکنگ سوڈا بھی جسمانی بو کی روک تھام میں مدد دیتا ہے، بیکنگ سوڈا اور پانی کا پیسٹ بنائیں اور اسے مختلف حصوں جیسے بغلوں، پیروں اور ہاتھوں پر لگانا بو پیدا کرنے والے بیکٹریا کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔ آلو کے ٹکڑوں کو بھی ان جسمانی حصوں پر رگڑنا فائدہ مند ہے جہاں بو جلد پیدا ہو جاتی ہے۔ پھٹکری ایک چائے کے چمچ پھٹکری کا نہانے کے پانی میں اضافہ بھی اس حوالے سے مدد دیتا ہے، اس میں پودینے کے چند پتوں کو پیس کر بھی شامل کریں۔ ٹی ٹری آئل2 قطرے اس تیل کو 2 کھانے کے چمچ پانی یا عرق گلاب میں شامل کریں اور اسے روئی کی مدد سے بغلوں پر لگالیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎