بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


آپ کے ہاتھ میں کتنی دولت ہے؟

  پیر‬‮ 7 مئی‬‮‬‮ 2018  |  1:31

اکثر لوگ دست شناسوں سے یہ سوال کرتے ہیں کہ انہیں بتایا جائے انکی قسمت میں کتنی دولت ہے .اس میں کوئی مبالغہ نہیں کہ ہرکوئی زیادہ سے زیادہ دولت حاصل کرنے کا متمنی ہوتا ہے . اس رجحان اور خواہش کی علامتیں واضح لکیروں کی صورت میں ہر ایک ہاتھ میں پائی جاتی ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ جو لوگ اپنی صلاحیتوں کو نہیں جانتے ،ان کے ہاتھوں میں دولت کی لکیریں ہونے کے باوجود مفلسی ، تنگ دستی کا مظہربن جاتی ہیں.کیونکہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق حرکت و نقل نہ کرنے والوں اور محض خواب دیکھتے

رہ جانے والوں کی قسمت میں دولت کا حصول خواب بن کر رہ جاتا ہے. لطف کی بات یہ ہے کہ ہاتھ میں دولت کی لکیریں واضح ہونے کے باوجود انسان اپنی کئی علتوں اور جبلت کی وجہ سے اسوجہ سے اس نعمت سے محروم رہ جاتا ہے.بدمزاج ،مزاحمت پر مائل ،ایک ہی دائرے میں گھومنے والے اور ماضی کی کامیابیوں پر اترانے والے نیز چڑچڑے لوگوں کو عموماً ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے.اگر وہ اپنی اس عادت پر قابو پانا سیکھ لیں ان کے حالات بدل سکتے ہیں .  دولت کی لکیریں ہاتھ کے دو اہم مقامات پر نمودار ہوتی ہیں،چھوٹی انگلی کے نیچے اور کلائی کے کنگن میں ایسی لکیریں موجود ہوں تو دولت مندی کی نشاندہی کرتی ہیں .اگر تو یہ لکیریں گہری،سیدھی،ایک سے زیادہ ہوں تو اسکا مطلب ہے کہ ایسے ہاتھ والا غیر معمولی طور پر سمارٹ شخص ہے.اس کو پیسے سے پیسہ کمانا اور کاروبار میں انوسٹ کرنا آتا ہے جس سے وہ قسمت کا دھنی ہوسکتا ہے.اس کے ساتھ ہی اسکی شمسی لکیر بھی بے عیب ہو تو یہ سونے پر سہاگہ ہے.اسکو حد سے زیادہ محنت کی ضرورت نہیں رہتی کیونکہ اس کے مددگار کئی ہاتھ اسکو اٹھائے رکھتے ہیں. اس سے دولت کے ساتھ شہرت بھی ملتی ہے. دولت کی یہ لکیریں لہریہ دار،ٹوٹی پھوٹی ہوں ،باریک ہوں تو جان لیں کہ دولت کے حصول میں دشواریاں حائل ہوں گے ،یہ لوگ کاروبار کریں گے تو مصائب زیادہ ہوں گے .ایسے لوگوں کو مایوس نہیں ہونا چاہئے ،انہیں سمجھداری سے مزید محنت کی ضرورت ہوتی ہے . تہہ در تہہ اور وقفے وقفے سے نمودار ہونے والی شکستہ لکیریں اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ ایسا فرد کاروبار ی طور پر مینجمنٹ کی صلاحیت کم رکھتا ہے جس کی وجہ سے اسکو دولت کے حصول میں دشواری ہوتی ہے.ان حالات میں اگر اسکا پیمانہ صبر لبریز ہوتا، چیختے چلانے والا انسان ہے تو پھر جان لیں کہ اس عادت کی وجہ سے وہ ہاتھ آئی ہوئی دولت بھی گنوا سکتا ہے. یاد رکھیں ،دماغ کے اندر پیدا ہونے والے رجحانات سے ہاتھوں کی لکیریں بدل سکتی ہیں. اسلئے اپنی سوچ اور دماغی صحت کو ہمیشہ ترجیح دیں .اس میں بڑی حکمت کی بات ہے کیونکہ ہاتھوں میں لکیریں بدلتی رہتی ہیں.لیکن یہ بات آپ کو کوئی کاروباری دست شناس نہیں بتائے گا

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎