Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


صرف 15دن اس جگہ پر قیام کریں مہینوں تک صحت مند رہیں

  پیر‬‮ 15 اپریل‬‮ 2019  |  12:17

اگر آپ صرف 15 دن کسی بلند پہاڑی مقام پر گزار لیں تو آپ کی صحت مہینوں تک اچھی رہے گی۔ اس بات کا انکشاف یونیورسٹی آف کولوراڈو میں کیے گئے ایک مطالعے سے ہوا جس میں 20 افراد شریک تھے۔ ان تمام افراد کو سطح سمندر سے 5 ہزار میٹر بلند ایک پہاڑی مقام پر لے جایا گیا جہاں وہ 15 دن تک رہے۔ وہاں اپنے قیام کے دوران وہ کوہ پیمائی سمیت دوسری جسمانی سرگرمیوں میں بھی شریک رہے۔ پہاڑی علاقے سے واپسی پر ان کے خون میں آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت بہتر ہوگئی جو کماز کم

4 ماہ تک برقرار رہی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سطح سمندر سے 5 ہزار فٹ یا اس سے کچھ زیادہ کی بلندی پر ہوا میں آکسیجن کا تناسب 53 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اور اسی کمی کی وجہ سے خون کے سرخ خلیات کو ہوا سے آکسیجن جذب کرنے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے اور اسی کوشش کے دوران وہ اپنے اندر موجود ہیموگلوبین کو اسی مناسبت سے تبدیل کرتے ہیں۔ اس طرح ہیموگلوبین میں آکسیجن جذب کرنے کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے اور یہ سلسلہ تب تک جاری رہتا ہے کہ جب تک وہ خلیات اپنی قدرتی عمر (120 دن) مکمل کرکے ختم نہیں ہوجاتے۔اس سے پہلے سائنسدانوں کو یہ تو معلوم تھا کہ بلند اور پْرفضا پہاڑی مقامات پر کچھ دن گزارنے سے صحت پر اچھے اثرات پڑتے ہیں لیکن یہ مفید اثرات کس حد تک ہوتے ہیں اور کب تک برقرار رہتے ہیں اس بارے میں معلوم نہیں تھا۔تاہم آلٹی ٹیوڈ اومکس (AltitudeOmics) نامی تحقیقی منصوبے کے تحت، جس میں یونیورسٹی آف کولوراڈو کے علاوہ کچھ اور امریکی جامعات بھی شریک ہیں، بلند مقامات پر رہنے کے مختلف اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے۔ مذکورہ مطالعہ بھی اسی منصوبے کے تحت انجام دیا گیا تھا۔اس مطالعے سے معلوم ہوا کہ جب خون کے سرخ خلیات کو ہوا میں آکسیجن کی قلت کا سامنا ہوتا ہے تو وہ عموماً ایک دن کے اندر اندر خود کو تبدیل کرکے زیادہ آکسیجن جذب کرنے کے قابل بنالیتے ہیں۔ لیکن ایک اور دریافت یہ بھی ہوئی کہ سرخ خلیات میں ہونے والی یہ تبدیلی پائیدار ہوتی ہے اور اس وقت تک برقرار رہتی ہے جب تک وہ خلیے اپنی قدرتی عمر پوری کرکے ختم نہیں ہوجاتے۔خون میں آکسیجن جذب کرنے کی بہتر صلاحیت کے اثرات دماغ سمیت پورے جسم پر مرتب ہوتے ہیں۔ مختلف جسمانی حصوں کو آکسیجن کی بہتر فراہمی کے باعث متعدد بیماریوں سے قدرتی حفاظت بہتر ہوتی ہے جب کہ دماغی پریشانیوں اور تکالیف میں بھی بہت افاقہ ہوتا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎