بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

یونس خان نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے 12 سالہ مداح فیلکس اینڈرسن سے کیا ہوا وعدہ پورا کر کے ان کا دل جیت لیا

  بدھ‬‮ 9 مئی‬‮‬‮ 2018  |  11:15

پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر اور سابق کپتان یونس خان نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے 12 سالہ مداح فیلکس اینڈرسن سے کیا ہوا وعدہ پورا کر کے ان کا دل جیت لیا۔گزشتہ روز یونس خان نے ٹویٹ کی جس میں انھوں نے فیلکس کیلئے پیغام دیا کہ انھوں نے اپنے مداح سے کیے گئے وعدے کے مطابق کرکٹ کے گر سکھانے کیلئے کوچنگ کی ویڈیو بنائی ہے۔گذشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو یونس خان نے اپنے ٹوئٹر پر ایک خط کی تصویر لگائی جو نیوزی لینڈ میں رہنے والے ان کے 12 سالہ مداح فیلکس اینڈرسن نے

تھا جس میں انھوں نے یونس خان کی بیٹنگ کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ ان سے کتنے متاثر ہیں۔ اپنے خط میں فیلکس نے لکھا کہ یونس خان ان کے بڑے ہیروز میں سے ایک ہیں اور 2009 میں یونس خان کی سری لنکا کے خلاف بنائی گئی ٹرپل سنچری ان کیلئے بہت یادگار تھی اور جس کی وجہ سے وہ کرکٹر بننے کا خواب دیکھنے لگے۔اپنے خط میں فیلکس نے یونس کی سلپ میں فیلڈنگ کی بھی تعریف کی اور درخواست کی کہ یونس خان ان کو بیٹنگ کے گر سکھائیں اور کوّر ڈرائیو اور کٹ شاٹ مارنے کے لیے کوئی مشورہ دیں۔یونس خان نے اپنی ٹویٹ میں فیلکس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہانھیں یہ خط دو سال کے بعد ملا ہے لیکن وہ اْن کی فرمائش پوری کریں گے۔یونس خان نے اپنی ویڈیو میں بھی فیلکس کو مخاطب کر کے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کوّر شاٹ اور کٹ شاٹ کھیلنے کے طریقے بتائے۔ یونس خان نے لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ فیلکس اس ویڈیو سے استفادہ کریں گے اور اپنے ملک کی مستقبل میں نمائندگی بھی کریں گے ٗیونس خان کی ویڈیو کے بعد ٹوئٹر پر ان کے کئی شائقین نے انھیں سراہا۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک صارف ٹاز ستی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ انھوں نے دو سال قبل فیلکس کا خط پاکستان کے سابق کھلاڑی یاسر عرفات کو دیا تھا اور انھیں بہت خوشی ہے کہ یونس خان تک یہ پہنچ گیا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎