بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اگر کچن کی یہ چیز استعمال کرلیں تو چھپکلیاں دوبارہ آپ کے گھر کا رخ نہیں کریں گی

  بدھ‬‮ 9 مئی‬‮‬‮ 2018  |  16:09

چھپکلی ایک ایسا جاندار ہے جو خواتین کو کسی صورت پسند نہیں آتا بلکہ انہیں ڈرا دیتا ہے۔تو کیا آپ کے گھر کی دیواروں پر چھپکلیاں چلتی پھرتی نظر آتی ہیں؟ویسے تو یہ رینگنے والا جاندار کیڑوں کو گھر کے اندر زیادہ پھلنے پھولنے نہیں دیتا تاہم یقیناً بیشتر افراد اسے اپنے گھر میں دیکھنا پسند نہیں کرتے۔تو اگر آپ انہیں گھر سے دور بھگانا چاہتے ہیں تو چند آسان طریقے آزما سکتے ہیں۔انڈے کے چھلکےانڈوں کے کچھ چھلکے گھر میں مختلف جگہوں پر ڈال دیں جیسے داخلی دروازے وغیرہ میں، بس ان چھلکوں کو توڑنا نہیں ہے بلکہ دو

ٹکڑوں میں ڈالنا ہے اور وہی ہر جگہ کے لیے کافی ثابت ہوں گے، لیکن ہر 3 سے 4 ہفتے بعد ان چھلکوں کو بدلنا ضروری ہے۔ یہ چھپلکیوں کو ڈرا کر گھر سے بھگانے کا بہت موثر اور سستا طریقہ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ جاندار ان چھلکوں کو شکاری سمجھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں اور گھر سے بھاگ جاتے ہیں۔کافور کی گولیاںکافور کی یہ چھوٹی گولیاں پتنگوں، لال بیگوں، چیونٹیوں، مکھیوں اور چھپلکیوں سب کو نشانہ بناتی ہیں۔ ان گولیوں کو چولہے، فریج یا سنک کے نیچے ڈال کر آپ چھپکلیوں سے نجات پاسکتے ہیں۔لہسن لہسن کی بو صرف انسانوں کے مزاج پر ہی گراں نہیں گزرتی بلکہ یہ چھپکلیوں کو بھی دور بھگاتی ہے۔ لہسن کی پوتھی کو گھر کے داخلی دروازوں یا کھڑکی پر رکھ کر آپ ان جانداروں کو گھر کے اندر داخل ہونے سے روک سکتے ہیں۔ پیاز پیاز کے ٹکڑے بھی چھپکلیوں کو دور بھگانے کا اچھا ذریعہ ہیں، پیاز کو 2 ٹکڑے میں کاٹیں اور ایسی جگہوں پر رکھ دیں جہاں آپ کے خیال میں یہ جاندار چھپا ہوا یا داخلی دروازے کے پاس رکھنا بھی موثر ثابت ہوتا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎