بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


خود کو پرسکون رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ طریقہ آزمائیں

  منگل‬‮ 15 مئی‬‮‬‮ 2018  |  16:40

گھر کے مسئلے ہو ں ، دفتر میں کسی ساتھی سے بحث یا کسی کام کے لیے کارکردگی کا دباؤ، انسان اس وقت کچھ بھی کرنے میں مشکل محسوس کرتا ہے جب وہ انتہائی شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہو۔اور دفتر جانا چھوڑنا بھی ممکن نہیں ہوتا تو اپنے ذہنی تناؤ کو دور کرنےیا خود کو پرسکون رکھنے کے لیے ایک آسان طریقے پر عمل کریں، جس کے لیے آپ کی سانس اہم کردار ادا کرے گی۔جی ہاں خود کو پرسکون رکھنا بہت آسان ہے اور سانس کے ذریعے آپ ایسا کمال کرسکتے ہیں۔سانس لینے کے اس طریقے کو کمبیٹ

بریتھنگ یا فور کاؤنٹ بریتھنگ کہا جاتا ہے جس سے دل کی دھڑکن کی رفتار کم اور سانس پر کنٹرول کو دوبارہ حاصل کرنا ممکن ہوجاتا ہے۔ماہرین نفسیات کے مطابق اگر آپ کے ارگرد حالات ذہنی تناؤ بڑھانے کا باعث بن رہے ہو تو اس طریقہ کار سے آپ خود کو پرسکون بناسکتے ہیں۔اس طریقہ کار کو امریکا میں پولیس اور فوج کے اہلکار مشکل صورتحال میں خود کو پرسکون رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔اپنی ناک سے سانس لیں اور 1 سے 4 تک گنتے ہوئے سانس لیتے رہے۔اب اپنی سانس کو ایک سے 4 تک گنتے ہوئے روکیں۔اب نرمی سے اسے منہ کے راستے خارج کریں اور ایک سے 4 تک گنتے ہوئے ایسا کریںجب پوری سانس خارج ہوجائے تو پھر سانس کو ایک سے 4 تک روکیں۔اس عمل کو اس وقت دہرائیں جب تک کنٹرول حاصل نہ کرلیں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎