بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کچّے انڈے کے استعمال سےکیوں منع کیا گیا ہے؟تحقیق

  بدھ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2018  |  9:22

بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کچّے انڈے میں زیادہ غذائیت پائی جاتی ہے،اور اس کا استعمال ہمارے لئے فائدے مند ہوتا ہے۔لیکن آج ہم آپ کو ایسے حیران کن حقائق بتائیں گے جنہیں جاننے کے بعد آپ کچّا انڈہ استعمال کرنا چھوڑ دیں گے۔عموماً لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کچّے انڈے کے استعمال سے اس لئے منع کیا جاتا ہے کہ اس میں اکثر ‘سالمونیلا’ نامی ایک بیکٹیریا پایا جاتا ہے جو ٹائیفائیڈ کا سبب بنتا ہے۔جبکہ کچّا انڈہ استعمال نہ کرنے کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ آپ انڈے سے ملنے والی پروٹین کی مقدار

کو کم کر رہے ہوتے ہیں۔  ایک انڈے میں تقریباً 6 گرام پروٹین موجود ہوتا ہے۔جب انڈہ کچّا ہوتا ہے تو یہ پروٹین ایک گیند کی شکل میں بند ہوتا ہیں۔پروٹین کو اس حالت میں جذب کرنا ہمارے جسم کے لئے مشکل ہوتا ہے۔لیکن جب آپ انڈے کو پکا لیتے ہیں تو یہ پروٹین اپنی مخصوص حالت سے باہر آکر ایک نئی شکل اختیار کرلیتا ہے۔اس عمل میں انڈے کی سفیدی جوشفاف ہوتی ہے وہ سفید ہوجاتی ہے۔اس حالت میں پروٹین کو جذب ہمارے جسم کےلئے آسان ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق، کچّا انڈہ استعمال کرنے والے لوگ صرف 50 فیصد تک پروٹین کو ہی جسم میں جذب کر پاتے ہیں۔جبکہ وہ لوگ جو انڈے کو پکا کر استعمال کرتے ہیں،91 فیصد تک پروٹین کو جسم میں جذب کرپاتے ہیں۔انڈوں میں9 ضروری امینو ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو ہمیں صحت مند رکھتے ہیں۔لیکن یہ غذائی اجزاء انڈے میں پائےجانے والےپروٹین میں بند ہوتے ہیں۔ تو اپنے جسم پر ایک احسان کریں اور کچا انڈہ کھانے کے بجائے اسے اپنےپسندیدہ طریقے سے پکا کر استعمال کریں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎