بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


وہ عام سی دواجس سے آپ کینسرمیں مبتلاہوسکتے ہیں

  بدھ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2018  |  9:27

سائنس دانوں نے معدے کے کینسر کی وجوہات میں سے ایک بنیادی وجہ کو دریافت کر لیا ہے۔برطانیہ کی بین الااقوامی جامعہ ’یونیورسٹی کالج لندن‘ (UCL)اور ہانگ گانگ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیقی ٹیم نے معدے کے کینسر کی وجوہات کا تعین کرنے کےلیے 63 ہزار 397 افراد پر مطالعہ کیا گیا۔ یہ تمام افراد معدے کی تیزابیت کے مرض میں --> مبتلا تھے اور ایچ پائلورک انفیکشن کے علاج کے لیے PPI اور دو مختلف اینٹی بایوٹک لے رہے تھے۔ساڑھے سات سال تک جاری رہنے والے مطالعے سے پتہ چلا کہ تیزابیت لے علاج کے لیے سب سے زیادہ استعمال

ہونے والی دوا Proton Pump Inhibitor کو تین سال مسلسل کھانے والے مریضوں میں معدے کا کینسر ہونے کی شرح دو گنا تھی اور153 مریض ایچ پائلوری کی تھراپی کے خاتمے کے باوجود PPI استعمال کرنے والے افراد معدے کے کینسر میں مبتلا ہو گئے۔تحقیق سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار سے ثابت ہوا کہ معدے کی تیزابیت میں مبتلا مریضوں کو ایچ پائلوری کورس مکمل ہونے کے بعد پروٹن پمپ انہیبیٹر PPI کے استعمال کو بھی روک دینا چاہیے اور غیر ضروری طور پر ادویات کو مسلسل استعمال نہیں کرنا چاہیے اسی طرح تیزابیت کو ختم کرنے والی ادویات کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔یہاں یہ بات بھی مد نظر رکھنے ضروری ہے کہ معدے کی تیزابیت اور سینے کے جلن کے مرض میں استعمال ہونے والی یہ دوا جسے طبی اصطلاح میں Proton Pump Inhibitor کہا جاتا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ترقی پزیر ممالکمیں بھی بغیر ڈاکٹری نسخے کے میڈیکل اسٹورز پر فروخت کی جاتی ہیں، ان ممالک میں ان ادویات کو ’کاؤنٹر سیل‘ کی حیثیت حاصل ہوچکی ہے جو کہ عالمی ادارہ برائے صحت کے مروجہ اصولوں اور ضوابط کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎